نئی دہلی/ یکم جولائی
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جیل میں بند کشمیری رہنما شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید کو 25 جولائی کو رکن پارلیمنٹ کے عہدے کا حلف اٹھانے کی اجازت دے دی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ منگل کو عرضی پر حکم جاری کریں گے۔
بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ رشید، جنہیں 2017 کے جموں و کشمیر دہشت گردی فنڈنگ معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے، نے حلف اٹھانے اور اپنے پارلیمانی فرائض انجام دینے کے لئے عبوری ضمانت یا متبادل کے طور پر تحویل پیرول کی مانگ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
یہاں کی ایک خصوصی عدالت نے 22 جون کو معاملے کی سماعت ملتوی کردی تھی اور این آئی اے سے اپنا جواب داخل کرنے کو کہا تھا۔
پیر کے روز این آئی اے کے وکیل نے کہا تھا کہ رشید کی حلف برداری کچھ شرائط سے مشروط ہوگی جیسے میڈیا سے بات نہ کرنا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ راشد کو ایک دن کے اندر سب کچھ مکمل کرنا ہوگا۔