سرینگر//
منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے پانچ منشیات فروشوں کو دھر دبوچ کر ان کے قبضہ سے کوڈین بوتلیں برآمد کرکے ضبط کیں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چتری پورہ پلوامہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران سیکورٹی فورسز نے پانچ مشتبہ افراد کو روک کر ان کی جامہ تلاشی لی جس دوران ان کے قبضے سے ۱۵نشہ آور کوڈین بوتلیں برآمد ہوئیں۔
پولیس نے منشیات فروشوں کی شناخت ارشاد احمد ریشی ساکن چتری پورہ ، طاریق احمد بٹ ساکن ترچھل ، عامر اشرف ساکن پانپور، سلمان میر ساکن ٹنگہ ہارڈ، اور بلال احمد بٹ ساکن متری گام کے بطور کی ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر ۱۲۰کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔