پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈوڈہ میں فورسز کے ساتھ تصادم آرائی میںتین ملی ٹینٹ مارے گئے :جین

فائرنگ کے تبادلے میں فوجی اہلکار زخمی‘امریکی ساخت کی دو رائفلیں بر آمد‘ آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-27
in اہم ترین
A A
کٹھوعہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک جنگجو ہلاک

encounter

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

جموں//
جموں کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے گندوہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین عدم شناخت ملی ٹینٹ مارے گئے ۔
اے ڈی جی پی آنند جین کے مطابق علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں ایس او جی اہلکار بھی زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدھ کی صبح ڈوڈہ کے گندوہ جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ، سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ملی ٹینٹوں کے قبضے سے امریکی ساخت کی دو رائفلیں بھی برآمد کرکے ضبط کی گئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے اورا س سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج آنند جین نے بتایا کہ ڈوڈہ کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے ۔
جین نے کہاکہ ہلاک شدگان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ تصادم کے دوران مارے گئے تین ملی ٹینٹوں کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ گیارہ جون کو چھتر گالہ ڈوڈہ میں ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز کی پکٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چھ اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ۱۲جون کو اسی علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی جس وجہ سے ایک پولیس اہلکار شدید طورپر زخمی ہواتھا۔
گزشتہ دو ہفتوں سے ڈوڈہ کے جنگلی علاقوں میں مفرور ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری تھی اور آج سیکورٹی فورسز کو اس وقت کامیابی ملی ہے جب گندوہ کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے تین ملی ٹینٹوں کو مار گرایا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پلوامہ میں پانچ بد نام زمانہ منشیات فروش گرفتار :پولیس

Next Post

جموں و کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد سے تخریبی قوتوں کو سخت پیغام جاتا ہے:مرمو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
جموں و کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد سے تخریبی قوتوں کو سخت پیغام جاتا ہے:مرمو

جموں و کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد سے تخریبی قوتوں کو سخت پیغام جاتا ہے:مرمو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.