سرینگر//
پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی ہے کہ ارکان پارلیمان پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر نوجوان نسل کی آواز بلند کریں گے جن کا مستقبل مخدوش نظر آرہا ہے ۔
محبوبہ نے کہا کہ پارلیمنٹ ہمارے نوجوانوں کی مایوسی کے بالکل برعکس کھڑا ہوگا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے پیر کو’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’ایک طرف آج سینکڑوں ارکان پارلیمان اپنی شاندار کامیابیوں کے بعد حلف اٹھائیں گے جبکہ دوسری طرف ملک بھر کے لاکھوں طلبا جنہوں نے مختلف مسابقتی امتحانات کے لئے دن رات محنت کی ہے بے بسی سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ ان کی محنت رائیگاں ہو رہی ہے ‘‘۔
محبوبہ نے کہا’’پارلیمنٹ، ملک کی جمہوریت کا مندر، ان نوجوانوں کی مایوسی کے بالکل برعکس کھڑا ہوگا‘‘۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا’’امید ہے کہ ہر رکن پارلیمنٹ پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر کام کرے گا اور نئی نسل کے لئے آواز بلند کرے گا جن کا مستقبل مخدوش نظر آ رہا ہے ۔‘‘