سرینگر//
منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
گرفتار شدہ منیشات فروش کی شناخت بلال احمد ریشی ساکن دانیو ناگنارن اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ کولگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے۲ء۳کلو فکی جیسا ممنوعہ مواد اور ایک ڈیجٹل وزنی مشین بر آمد کی۔
ترجمان نے گرفتار شدہ منیشات فروش کی شناخت بلال احمد ریشی ساکن دانیو ناگنارن اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔