پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

خانہ کعبہ کو دیکھ کر خوشی کا جو احساس ہے وہ بیان نہیں کیا جا سکتا: عالمی ایتھلیٹ محمد فرح

’پہلی مرتبہ مکہ میں داخل ہونا اور مسجد الحرام پہنچ کر خانہ کعبہ کے سامنے موجودگی پر میرے وجود میں کپکپی سی ہونے لگی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-23
in مقامی خبریں
A A
خانہ کعبہ کو دیکھ کر خوشی کا جو احساس ہے وہ بیان نہیں کیا جا سکتا: عالمی ایتھلیٹ محمد فرح
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

سرینگر///
اس سال دنیا کی کئی معروف شخصیات نے فریضہ حج ادا کیا جن میں عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ محمد فرح بھی شامل تھے۔
ایک نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں محمد فرح نے کہا ’ ’پہلی مرتبہ مکہ میں داخل ہونا اور مسجد الحرام پہنچ کر خانہ کعبہ کے سامنے موجودگی پر میرے وجود میں کپکپی سی ہونے لگی۔ خوشی کا ایک حیرت انگیز احساس ہوا جو بیان نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
عالمی ایتھلیٹ کا کہنا تھا ’ ’میں پہلی مرتبہ یہاں آیا ہوں اور فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے موجود ہوں۔ پانچ وقت کی نمازیں ادا کرنے پر میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں۔‘‘
محمد فرح نے کہا ’ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد اور سعودی حکام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں حجاج کو منظم کیا۔‘
’میرے نزدیک اتنی بڑی تعداد میں حجاج کی میزبانی کرنا اور ان کی تمام ضروریات کا خیال رکھنا حیرت انگیز بھی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ حج میں صحت، پانی اور دیگر خدمات کے حوالے سے تمام ضروریات کا خیال رکھنا بہت صبر آزما اور مشقت طلب کام ہے۔ تمام لوگوں کی کوششوں کو سراہا جانا چاہیے۔
محمد فرح نے کہا ’’اس سال سفر حج کا حصہ بننے پر خوش ہوں اور خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔‘‘
مملکت آمد سے اب تک کے تمام اقدامات کے حوالے سے انہوں نے کہا ’ ’اس سلسلے میں وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کا شکر گزارہ وں۔ حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات اور انتظامات قابل ستائش ہیں۔‘‘
عالمی شہرت یافتہ ا یتھلیٹ نے کہا’ ’میں جانتا ہوں کہ سعودی حجاج اور زائرین کی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں اور میرا یہ دورہ سعودی عرب کی طرف سے حجاج کی بہترین خدمات کے ایک حصے کے طور پر عمل میں آیا ہے۔‘
دریں اثناجمعے کے روز اے ایف پی کے ایک اعداد و شمار کے مطابق، جو سرکاری بیانات اور ردعمل میں شامل سفارت کاروں کی رپورٹوں سے مرتب کیے گئے ہیں،حج کے دوران اموات کی تعداد۱۱۲۶ بتائی گئی ہے، جن میں سے نصف سے زیادہ افراد کا تعلق مصر سے ہے۔
ایک سینئر سعودی عہدیدار نے کہا کہ سعودی حکومت نے حج کے دو مصروف ترین دنوں میں ۵۷۷ اموات کی تصدیق کی ہے۔ ہفتہ کے روز جب حجاج کرام میدان عرفات پر جمع ہوئے، اور اتوار، جب انہوں نے منیٰ میںشیطان کو کنکر مارنے میں حصہ لیا۔
عہدیدار نے کہا’’یہ حج مشکل موسمی حالات اور انتہائی سخت درجہ حرارت کے درمیان عمل میں آیا‘‘۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ۵۷۷ کی تعدادحتمی نہیں ہے اور حج کے تمام دنوں کا احاطہ نہیں کرتی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ حکومت نیٹ دھاندلی میں لیپا پوتی کر رہی ہے‘

Next Post

مسلم لیگ، تحریک حریت پر پانچ سالہ پابندی برقرار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
مسلم لیگ، تحریک حریت پر پانچ سالہ پابندی برقرار

مسلم لیگ، تحریک حریت پر پانچ سالہ پابندی برقرار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.