نئی دہلی/14جون
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظر اعلیٰ سکیورٹی حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں جموں و کشمیر کی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
مرکزی وزیر داخلہ 16 جون کو جموں و کشمیر کی سلامتی کی صورتحال پر ایک اور تفصیلی معمول کی میٹنگ کی صدارت کریں گے ، جس میں جموں و کشمیر کے ایل جی ، قومی سلامتی مشیر اور فوج ، وزارت داخلہ اور سابق ریاست کے دیگر اہم عہدیدار شامل ہوں گے۔
اس سے پہلے جمعرات کو وزیر اعظم ‘ نریندر مودی نے بھی جموں کشمیر کی سکیورٹی صوتحال کا جائزہ لیا تھا ۔ مودی نے فوج کوانسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برائے کار لانے کی ہدایت دی ۔
جموںمیں گزشتہ کچھ دنوں میں جنگجویانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے جس دوران سی آر پی ایف کا ایک اہلکار ہلاک اور دو جنگجو مارے گئے ۔