کٹھوعہ /۱۲جون
جموں کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے ایک گاو¿ں میں چھپے دوسرے دہشت گرد کو سیکورٹی فورسز نے مار گرایا ہے۔
جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں منگل کی رات چتراگالا علاقے میں ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کے بعد دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ڈوڈہ میں بھدرواہ پٹھان کوٹ روڈ پر چترگالا علاقے میں ایک فوجی اڈے پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد شروع ہونے والے انکاو¿نٹر میں پانچ جوان اور ایک سب ڈویڑنل اسپیشل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) زخمی ہوگئے۔
یہ منگل کی رات کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر گاو¿ں میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا اور اتوار کو ریاسی میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں دس یاتری مارے گئے تھے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ منگل کی شام کو کٹھوعہ کے ہیرا نگر گاو¿ں کے سیدا سکھل گاو¿ں میں عسکریت پسندوں نے ایک گھر پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک جوان اور ایک دہشت گرد مارا گیا۔