منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اسمبلی الیکشن:پر امن ماحول برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں :سوائن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-08 - Updated on 2024-06-09
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اسمبلی الیکشن:پر امن ماحول برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں :سوائن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

پلوامہ/۸جون

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوائن نے ہفتہ کے روز کہا کہ پولیس اس سال ستمبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کےلئے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جاری پرامن اور بے خوف ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

ڈی جی پی نے پلوامہ میں عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کے بارے میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس آئندہ اسمبلی انتخابات کےلئے جموں و کشمیر میں پرامن اور بے خوف ماحول کو برقرار رکھنے پر پوری طرح سے آگاہ ہے اور اس پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

سوائن نے کہا کہ ہم امن اور بے خوف ماحول کی اہمیت کو جانتے ہیں۔ ”جب کوئی خوف نہیں ہوگا، تو لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے ضرور نکلیں گے۔ اس لئے ہم اپنی توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں موجود پرامن اور بے خوف ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں“۔

پولیس سربراہ نے کہا کہ ہم لوک سبھا انتخابات میں رائے دہندگان کی بڑی تعداد کو جموں و کشمیر میں ایک اچھے سیکورٹی سائیکل کا محرک بنتے ہوئے دیکھنا پسند کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈی جی پی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی میں مقامی سے غیر ملکی دہشت گردی میں تبدیلی آئی ہے۔ان کاکہنا تھا ”نوجوانوں کو بندوقوں سے دور رکھنے کی ہماری کوشش رنگ لے آئی ہے۔ اس نے بہت سی خواتین کو بیوہ ہونے سے بچایا ہے، بہت سے کنبوں کو برباد ہونے سے بچایا ہے اور بہت سی زندگیوں کو برباد ہونے سے بچایا ہے۔ لیکن غیر ملکی دہشت گرد موجود ہےں۔ تقریبا 70 سے 80 غیر ملکی دہشت گرد ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ یہاں آئے ہیں۔ حال ہی میں، انہوں نے بجلی ٹاور کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی، جو لوگوں کو بجلی فراہم کرتا ہے“۔

قبل ازیں عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے سوائن نے کہا کہ پولیس اکثریت کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے چند مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے جبکہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں کہ پولیسنگ’سچائی اور انصاف‘ پر مبنی ہو۔

ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس کو عوام کے لئے ہونا چاہئے اور ”ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کے ساتھ مل کر کام کریں“۔ انہوں نے کہا”بعض اوقات، ہمیں اکثریت کو راحت فراہم کرنے کےلئے چند مجرموں یا ملزمین کے خلاف کارروائی کرنی پڑتی ہے“۔

سوائن نے کہا کہ کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہے اور افسران کے درمیان باقاعدگی سے بات چیت ہوتی رہتی ہے تاکہ پولیسنگ کو سچائی اور انصاف کی بنیاد پر چلایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات کچھ خامیاں رہ سکتی ہیں یا کچھ غلطیاں ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کسی بھی واقعہ کا حوالہ دیئے بغیر کہا کہ پولیس کے ذریعہ کی گئی غلطیوں کو خود پولیس کو درست کرنا ہوگا۔

ڈی جی پی نے کہا کہ انتظامیہ / حکومت بدلتی رہتی ہے لیکن پولیس ایک ایسی فورس ہے جو ملک میں ہر جگہ نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا، ”لہذا پولیس ایک ایسی فورس ہے جو ہمیشہ لوگوں سے جڑی رہتی ہے۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز پاس

Next Post

بی جے پی‘ این سی اور اسمبلی الیکشن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے
تازہ تریں

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

2025-05-12
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
تازہ تریں

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

2025-05-12
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
تازہ تریں

دھماکہ خیز اشیا کوناکارہ بنانے کے بعد لوگوں کو گھر واپس جانے کی اجازت

2025-05-12
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
تازہ تریں

سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-12
بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال
تازہ تریں

بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال

2025-05-12
ہندوستانی ٹیم ایک یا دو کھلاڑیوں پر منحصر نہیں ہے: بانگر
تازہ تریں

الجھن میں پھنسے رشبھ پنت اپنا بہترین کھیل بھول گئے : سنجے بنگر

2025-05-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
Next Post

بی جے پی‘ این سی اور اسمبلی الیکشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.