ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حتمی نتائج کا اعلان:بی جے پی۲۴۰؍ اور کانگریس کو۹۹ پر کامیاب :کمیشن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-06
in اہم ترین
A A
انتخابی فہرستوں کا مسودہ اگست میں تیار ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

نئی دہلی//
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ۵۴۳ لوک سبھا حلقوں میں سے ۵۴۲ کے نتائج کا اعلان کیا ہے، جس میں بی جے پی نے ۲۴۰؍اور کانگریس نے ۹۹ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
مہاراشٹر کے بیڈ حلقہ کے نتائج کا ابھی انتظار ہے ، جہاں این سی پی (شرد پوار) کے امیدوار بجرنگ منوہر سونوانے بی جے پی کے پنکجا منڈے سے آگے ہیں۔
لوک سبھا میں۵۴۳؍ ارکان ہیں جبکہ سورت سے بی جے پی امیدوار مکیش کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد ۵۴۲ نشستوں پر ووٹوں کی گنتی ہوئی۔
چہارشنبہ کی صبح اعلان کئے گئے نتائج کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل تیسری مدت کے لئے حکومت بنانے کیلئے تیار ہیں کیونکہ بی جے پی کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو لوک سبھا میں اکثریت حاصل ہوئی ہے۔
بی جے پی، جس کے امیدواروں نے مودی کے نام پر انتخاب لڑا تھا، نے ۲۴۰ نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جو ۲۷۲؍ اکثریت کے نشان سے کم ہے اور حکومت کی تشکیل کیلئے پارٹی کی زیرقیادت این ڈی اے میں اتحادیوں کی حمایت کی ضرورت ہے، جو ۲۰۱۹؍ اور۲۰۱۴ میں بالترتیب ۳۰۳؍اور ۲۸۲ نشستوں سے بہت دور ہے۔
اہم اتحادیوں این چندرا بابو نائیڈو کی تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) اور نتیش کمار کی جے ڈی (یو) کی حمایت سے آندھرا پردیش اور بہار میں بالترتیب ۱۶؍اور۱۲ نشستیں حاصل کیں۔
کانگریس، جو اپوزیشن انڈیا بلاک کا حصہ ہے، نے ۲۰۱۹ میں ۵۲ کے مقابلے میں ۹۹ نشستیں حاصل کیں، جس سے راجستھان اور ہریانہ میں بی جے پی کا حصہ گھٹ گیا۔
سماج وادی پارٹی نے اتر پردیش میں۳۷ نشستوں کے ساتھ انڈین بلاک کے حوصلے بلند رکھے ہیں جبکہ اپوزیشن اتحاد کی ایک اور اہم رکن ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے مغربی بنگال میں ۲۹ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جو ۲۰۱۹ کے۲۲سیٹوں سے زیادہ ہے۔ پچھلے لوک سبھا انتخابات میں۱۸ سیٹیں جیتنے والی بی جے پی نے ۱۲سیٹیں جیتی تھیں۔
بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کو جو نتائج ملنے کی امید تھی اور جو ایگزٹ پول میں پیش کیا گیا تھا، اس میں کوئی زبردست کامیابی نہیں ملی۔
۱۹؍اپریل سے یکم جون تک سات مرحلوں میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے جمہوری عمل میں ۶۴ کروڑ سے زائد ووٹوں کی گنتی ہونی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منشیات کے کیس میں گرفتار نوجوان کی حراستی موت

Next Post

صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

ہندوستان کی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار:لیفٹیننٹ گورنر

2025-05-10
Next Post
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.