پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

شوپیاں میں منشیات فروشوں کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں قرق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-30
in مقامی خبریں
A A
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

سرینگر//
پولیس نے جنوبی ضلع شوپیاں میں بد نام زمانہ منشیات فروشوں کی کروڑوں روپیہ مالیت کی غیر منقولہ جائیدادوں کو قرق کر دیا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی شوپیاں کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے یعقوب شاہ ولد سلطان شاہ اور عادل حسین شاہ ولد محمد یعقوب شاہ ساکنان راولپورہ شوپیاں کی جائیداد کو ضبط کیا ہے ۔
ترجمان نے کہاکہ قرق شدہ جائیداد میں پالپورہ شوپیاں میں دو کنال اراضی، چودھری گنڈ شوپیاں میں ایک کنال اٹھارہ مرلہ اراضی اور ہر گام شوپیاں میں ایک دکان شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن میں درج ایک مقدمے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت انجام دی گئی۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کے دوران جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا’’یہ جائیداد پہلی نظر میں منشیات فروش کی طرف سے نشہ آور اور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔‘‘
دریں اثناپولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت راج سنگھ ولد گوپی چند ساکن اگہار جتو پونگھٹ اودھم پور کے طور پر کی گئی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پوسٹ ہمہامہ کو ائیر پورٹ سری نگر پر قائم سی آر پی ایف کی ۳۵ویںبٹالین کے او سی ڈراپ گیٹ سے ایک خط موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ ایک شخص مشکوک حالت میں گھوم رہا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران اس نے اپنی شناخت راج سنگھ ولد گوپی چند ساکن اگہار جتو پونگھٹ اودھم پور کے طور پر ظاہر کی۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے قریب۹۶ء۲گرام فکی بر آمد کی گئی اور اس جرم کے ارتکاب کیلئے استعمال کی جانے والی ایک گاڑی بھی ضبط کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں این ڈی پی ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شامی عازمین حج کی پروازیں 13 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع

Next Post

انتخابی ضابطہ اخلاق کی ’خلاف ورزی‘ محبوبہ مفتی کے خلاف مقدمہ درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر محبوبہ مفتی کے خلاف مقدمہ درج

انتخابی ضابطہ اخلاق کی ’خلاف ورزی‘ محبوبہ مفتی کے خلاف مقدمہ درج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.