سرینگر//
جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز انتظامیہ میں تبادلوں اور تعیناتیوں کا حکم دیا ہے۔
انتظامیہ کے مفاد میں جے کے اے ایس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سونمرگ فاروق احمد بابا کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور وہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے مزید احکامات کا انتظار کریں گے۔
اس کے علاوہ گاندربل کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلزار احمد اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی سونمرگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔
اس دوران انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر عنایت علی چودھری کو جمعہ کو کٹھوعہ کا نیا سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) مقرر کیا گیا۔
اس سلسلے میں حکم محکمہ داخلہ جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔
حکم میں کہا گیا ہے’’انتظامیہ کے مفاد میں یہ حکم دیا جاتا ہے کہ آئی پی ایس، اے آئی جی (پروکیورمنٹ) پی ایچ کیو،عنایت علی چودھری کا تبادلہ کیا جائے اور انہیں کٹھوعہ کے ایس ایس پی کے طور پر تعینات کیا جائے‘شیو دیپ سنگھ جموال، جو اگلے حکم تک پولیس ہیڈ کوارٹر میں مزید تعیناتی کا انتظار کریں گے۔‘‘