ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو کسی بھی قیمت پر حاصل کریں گے :شاہ

مودی پانچویں مرحلے تک ۳۱۰ نشستیں جیت چکے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-25
in اہم ترین
A A
دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مودی کو پھر وزیر اعظم بنائیں :شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

آراہ//
مرکزی وزیر داخلہ‘ امیت شاہ نے جمعہ کے روز کہا کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو کسی بھی قیمت پر حاصل کیا جائے گا
شاہ نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے تک پہلے ہی ۳۱۰نشستیں حاصل کرلی ہیں۔
شاہ نے جمعہ کو بہار کے آرا ہ میں ایک عوامی ریلی کے دوران اعلان کیاکہ لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے تک مودی جی پہلے ہی۳۱۰ سیٹیں جیت چکے ہیں۔ لالو اور راہل کا مکمل صفایا ہو چکا ہے۔ بہار میں مغرور اتحاد اس بار اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے گا ۔
شاہ نے کانگریس اور اس کے اتحادیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی دھمکیاں دے کر شہریوں کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کہا کہ بی جے پی کسی بھی چیز سے نہیں ڈرتی ہے۔
پی او جے کے کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ہم اسے کسی بھی قیمت پر واپس حاصل کریں گے۔
شاہ نے کہا’’یہ کانگریسی رہنما لالو جی، یہ مغرور اتحاد ہمیں یہ کہہ کر ڈرانے کی کوشش کرتا ہے کہ پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے اور وہ پی او کے (پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر) کے بارے میں بات نہیں کرتے۔ میں لالو یادو اور ان کی کمپنی کو بتانے آیا ہوں کہ ہم بی جے پی والے پاکستان کے ایٹم بم سے نہیں ڈرتے‘‘۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا’’پی او کے (پاکستان کا زیر قبضہ جموں و کشمیر) ہمارا ہے، اور ہم اسے لے لیں گے۔ یہ بی جے پی کا عزم ہے‘‘۔
دفعہ۳۷۰کی منسوخی پر روشنی ڈالتے ہوئے شاہ نے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو دیا۔
شاہ نے کہا’’برسوں تک اس کانگریس پارٹی نے آرٹیکل۳۷۰کو ایک بچے کی طرح پالا۔ ۵؍ اگست۲۰۱۹ کو وزیر اعظم مودی نے آرٹیکل ۳۷۰ کو ختم کردیا اور اس ملک سے دہشت گردی کے نشان کو ہمیشہ کے لئے مٹا دیا‘‘۔
رام مندر کے معاملے پر خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کانگریس اور لالو پرساد یادو پر دہائیوں سے اس کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا۔
وزیر داخلہ کاکہنا تھا’’اس کانگریس پارٹی اور لالو جی نے ۷۰ سال تک رام مندر کو روکا۔ آپ نے مودی جی کو دوسری بار وزیر اعظم بنایا اور صرف پانچ سال میں مودی جی نے مقدمہ جیت لیا، سنگ بنیاد رکھا اور جنوری میں انہوں نے پران پرتیشتھا کی تقریب کامیابی سے کی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چھٹے مرحلے میں آج ووٹنگ …۸ریاستوں اور یو ٹیز کے ۵۸ لوک سبھا حلقوں میںووٹ ڈالے جائیں گے

Next Post

سونمرگ ڈولپمنٹ اتھارٹی کیسی ای او کا تبادلہ‘عنایت علی ایس ایس پی کٹھوعہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
سول انتظامیہ میں پھیر بدل ‘۹ جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات

سونمرگ ڈولپمنٹ اتھارٹی کیسی ای او کا تبادلہ‘عنایت علی ایس ایس پی کٹھوعہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.