منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

راجوری اور پونچھ اضلاع فوجی چھاونی میں تبدیل‘کنٹرول لائن پر ہائی الرٹ جاری

۱۸ اسمبلی حلقوں پر مشتمل پارلیمانی سیٹ میں ۳۰ء۱۸لاکھ رائے دہندگان محبوبہ ‘میاں الطاف اور مہناس کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریںگے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-24
in اہم ترین
A A
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

سرینگر//
اننت ناگ راجوری لوک سبھا سیٹ کے انتخا بات کے پیش نظر راجوری اور پونچھ اضلاع میں بالخصوص لائن آف کنٹرول کے ساتھ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ پرامن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی خاطر اضافی تین سو پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔
جموں میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر الیکشن کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر پر امن اور شفاف انتخابات کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں اور سیول انتظامیہ نے سبھی تیاریاں مکمل کی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پیرا ملٹری فورسز کی تین سو کمپنیوں کے ساتھ ساتھ فوج ، بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کے دستوں کو بھی جگہ جگہ تعینات کیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس‘ فوج اور بی ایس ایف کے سینئر عہدیداروں کی ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس دوران پر امن الیکشن کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر پونچھ اور راجوری اضلاع سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر ۷مئی کو ووٹنگ ہونی تھی تاہم خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ۲۵مئی تک الیکشن کو موخر کردیا ۔
اس سیٹ میں پلوامہ ، شوپیاں‘اننت ناگ ، کولگام ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے بیشتر علاقوں کو شامل کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ راجوری اور پونچھ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران چار دہشت گردانہ حملے ہوئے جس کے پیش نظر دونوں اضلاع میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔
۲۰۲۳میں راجوری ، پونچھ اور ریاسی اضلاع میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان کئی انکاونٹر ہوئے جبکہ دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں ایک سال کے دوران ۵۴؍افراد مارے گئے جن میں۱۹سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور ۲۸ملی ٹینٹ شامل ہیں۔
چار مئی کوکو پونچھ میں ہندوستانی فضائیہ کی گاڑیوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک جوان جاں بحق جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ۔
اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقے میں ۳۰ء۱۸لاکھ رجسٹرڈ ووٹر ہیں جن میں۹۹ء۸لاکھ خواتین شامل ہیں۔
اننت ناگ لوک سبھا سیٹ میں کل ملا کر۱۸؍اسمالی حلقے شامل ہیں جن میں اننت ناگ ضلع میں سات ، راجوری میں چار ، کولگام اور پونچھ میں تین اور شوپیاں میں ایک شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف ‘پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور اپنی پارٹی کے ظفر منہاس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں۲ء۶۲فیصد ووٹنگ ہوئی:الیکشن کمیشن

Next Post

کٹھوعہ اور کشتواڑ کے سڑک حادثوں میں ۴ لوگوں کی موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان

کٹھوعہ اور کشتواڑ کے سڑک حادثوں میں ۴ لوگوں کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.