بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بڈگام میں ملی ٹنٹ بھرتی ماڈیول کا پردہ فاش‘ نوجوان گرفتار:سی آئی کے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-02 - Updated on 2024-05-03
in تازہ تریں
A A
سی آئی کے کے کشمیر متعدد مقامات پر چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲مئی

کاﺅنٹر انٹلی جنس کشمیر (سی آئی کے ) نے جمعرات کو کہا کہ اس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں انصار غزاة الہند کے ملی ٹنٹ بھرتی کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرکے ایک کٹر پسند نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کی ترغیب پر ملی ٹنٹ تنظیموں کی صفوں میں شمولیت کرنے والا تھا۔

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا”۲۹اپریل کو با وثوق ذرائع سے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ دہشت گرد تنظیم انصار غزوة الہند (جو آئی ایس آئی ایس کی ایک شاخ ہے ) کشمیر میں اپنی بنیادوں کو دوبارہ قائم کرنے اور اپنے کیڈر کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے“۔

ترجمان نے کہا”اس مجرمانہ سازش کو آگے بڑھانے کے لئے انصار غزوة الہند کے پاکستان میں مقیم ایک ہینڈلر جس کی شناخت حمزہ عرف غازی کے طور پر ہوئی ہے ، کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد صفوں میں شامل ہونے کے لئے ان کو ذہنی طور پر تیار کر رہا ہے “۔

بیان میں کہا گیا”یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انصار غزوة الہند نے وادی کشمیر میں چند پُر عزم ہائی برڈ معاونین کی برین واشنگ کی ہے اور یہ معاونین پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کے ساتھ مل کر وادی میں دہشت گردی کی بھرتی مہم کی منصوبہ سازی کر رہے ہیں“۔

سی آئی کے کے مطابق”اس اطلاع پر تکنیکی طور پرکارروائی کرتے ہوئے وسیم احمد شیخ ساکن بیروہ نامی ایک برین واشڈ فرد کی شناخت کرکے اس کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا“۔

ان کا کہنا تھا”ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ ورچول موڈ کی وساطت سے ذاکر بھائی، سلفی بھائی، غازی بھائی، نثار کالوچ، رضوان بھائی، انصار بھائی، واحد بھائی، حیدر بھائی اور سیف اللہ بھائی نامی پاکستان میں مقیم دہشت گرد ہینڈلرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا اور ایک نیا گروپ بنانے کے لئے وہ انصار غزوة الہند میں شمولیت اختیار کرنے والا تھا“۔

بیان میں کہا گیا”اس کو نوجوانوں کے ایک گروپ کی نشاندہی کرنے کا کام سونپا گیا تھا جو دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے تیار ہوں، یہ بھی انکشاف ہوا کہ پاکستان میں مقیم دہشت گرد کمانڈر نے آنے والے دنوں میں اس کو اور اس کے گروپ کے لئے اسلحہ/ گولہ بارود فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی“۔

سی آئی کے ترجمان نے کہا”مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وسیم احمد دہشت گرد تنظیموں سے متعلق کئی وٹس اپ اور ٹیلی گرام گرپوں کا ایک حصہ تھا“۔انہوں نے کہا کہ ایسے گرپوں کے ساتھ وابستہ دیگر افراد کی شناخت کے لئے تحقیقات جاری ہیں تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

بیان کے مطابق سی آئی کے نے والدین سے تاکید کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے استعمال کے متعلق اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹھوعہ کے بنی جنگل میں مفرور ملی ٹینٹوں کی تلاش دوسرے روز بھی جاری

Next Post

مودی کا کانگریس کو370 بحال کرنے کا چیلنج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
مودی کا کانگریس کو370 بحال کرنے کا چیلنج

مودی کا کانگریس کو370 بحال کرنے کا چیلنج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.