جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بارشیں:معمولات زندگی متاثر۔۔آج بھی وادی کے میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے

یکم مئی سے موسم میں بہتری آئیگی /درجہ حرارت میں نمایاں کمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-30
in اہم ترین
A A
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف فباری‘بارشوں کا امکان

Rain

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں گذشتہ دنوں سے جاری موسلا دھار بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونہ مرگ میں قریب نصف فٹ تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ تلیل، گمری اور مینہ مرگ میں۸سے۱۲؍انچ تازہ برف ریکارڈ ہوئی ہے اور وادی کے دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۶ء۳۸ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں۴ء۶۴ملی میٹر، کپوارہ میں۲ء۴۰ملی میٹر اور کوکرناگ میں۶ء۴۳ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب۲ء۳۰ملی میٹر اور۷ء۵۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
وادی میں جاری خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے تاہم حکام نے سیلاب کے خطرے کو فی الوقت خارج از امکان قرار دیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ژالہ باری اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
محکمہ کا کہنا تھا کہ وادی میں۳۰؍اپریل کو بھی موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں یکم مئی سے۵مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایڈ وائزری میں کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ یکم مئی تک اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں آپریشنز بند رکھیں۔
ایڈوائزری کے مطابق اس دوران وادی کے پہاڑی علاقوں میں ٹریفک متاثر رہ سکتا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے نیز کچھ علاقوں میں مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کے بھی خطرات ہیں۔دریں اثنا نا ساز موسمی حالات کے باعث وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے ۔
موسلا دھار بارشوں کے باعث وادی کے میدانی علاقوں کی سڑکیں اور گلی کوچے پانی سے بھری ہوئے ہیں وہیں سرینگر، جموں قومی شاہراہ، مغل روڈ اور سرینگر، لیہہ شاہراہ ویگر پہاڑی سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وادی کے بعض نشینی علاقوں میں پانی گھروں میں بھی گھس گیا ہے جس سے مکینوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکیں اور گلی کوچے ندلی نالوں میں تبدیل ہوئے اور گھروں سے باہر نکلنا از بس محال بن گیا ہے ۔
دریں اثنا خراب موسم حالات کے پیش نظر حکام نے بعض اضلاع میں پیر کے روز اسکولوں کو بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۳ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۵ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۵ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۳ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۴ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سربل سونہ مرگ میں برفانی تودا گر آیا‘کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Next Post

راجوری میں سڑک حادثے میں ۱۲مسافر زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان

راجوری میں سڑک حادثے میں ۱۲مسافر زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.