جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

لوک سبھا انتخابات: سرینگر حلقے میں تکونی مقابلہ متوقع

اصل مقابلہ این سی اور پی ڈی پی میں ہے‘ لیکن اپنی پارٹی ووٹوں کو تقسیم کر سکتی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-25
in مقامی خبریں
A A
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کیلئے مختص اسمبلی نشستوں کو غیر منجمد کرنے کا اختیار مرکز کوہے:کمیشن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

سرینگر//
گزشتہ انتخابات کے برعکس سرینگر پارلیمانی سیٹ پر جاری لوک سبھا انتخابات میں امیدواروں کے درمیان مقابلہ سہ رخی دکھائی دیتا ہے۔
نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے علاوہ سید الطاف بخاری کی قیادت والی اپنی پارٹی بھی انتخابی میدان میں ہے، جو سیاسی مشاہدین کے مطابق سرینگر میں ووٹوں کی تقسیم کی راہ ہموار کرے گی۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت والی نیشنل کانفرنس (این سی) اور محبوبہ مفتی کی قیادت والی پی ڈی ڈی روایتی مخالف ین ہیں جو میدان میں بڑی سیاسی جماعتیں ہوا کرتی تھیں۔ تاہم اپنی پارٹی کی شمولیت کے ساتھ مقابلہ سہ رخی لگتا ہے۔
عام لوک سبھا انتخابات کیلئے مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی طرف سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل جاری ہے ، کم از کم۱۰؍ امیدواروں نے آج سرینگر میں ریٹرننگ افسر کے دفتر میں سرینگر پارلیمانی حلقہ سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔
تمام بڑی سیاسی جماعتیں پہلے ہی ۱۸ ؍اسمبلی حلقوں پر مشتمل لوک حلقہ کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کرچکی ہیں۔
امیدواروں میں پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید پرہ، اپنی پارٹی کے رہنما محمد اشرف میر، مرزا سجاد بیگ، جبران ڈار، شہناز حسین بھٹ اور شمیم احمد پرے شامل ہیں۔ اسی طرح یونس احمد میر نے بھی سرینگر حلقہ کے لئے بھارت جوڑو یاترا کے امیدوار کے طور پر ریٹرننگ افسر کے سامنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے آغا روح اللہ جمعرات کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔اس حلقے میں نیشنل کانفرنس، اپنی پارٹی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان براہ راست مقابلہ ہوگا۔
حد بندی کے عمل سے پہلے سرینگر لوک سبھا حلقہ میں سرینگر کی آٹھ اسمبلی نشستیں، بڈگام کی پانچ نشستیں اور گاندربل کی دو نشستیں شامل تھیں۔
اب پارلیمانی حلقہ سرینگر کی آٹھ، بڈگام کی تین، گاندربل کی دو، پلوامہ کی چار نشست پر پھیلا ہوا ہے۔
سرینگر پارلیمانی حلقہ میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ۲۵؍ اپریل(جمعرات) صبح ۱۱ بجے بجے سے سہ پہر تین بجے تک ہے۔ امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ۲۶؍ اپریل (جمعہ) کو ہوگی۔
امیدواروں کے پاس۲۹؍ اپریل۲۰۲۴ (پیر) تک سہ پہرتین بجے تک یا اس سے پہلے اپنی نامزدگی واپس لینے کا اختیار ہے۔ چوتھے مرحلے کے تحت حلقہ میں ۱۳مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

محمد اشرف میر نے سرینگر نشست سے کاغذات نامزدگی داخل کئے

Next Post

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار‘خاتون منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
مقامی خبریں

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

2025-05-16
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
مقامی خبریں

فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ جوانوں کے رول کو سراہا

2025-05-16
کٹھوعہ:جھرپ میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک‘۵ سیکورٹی اہلکار زخمی
مقامی خبریں

ریاسی اور کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری

2025-05-16
logoo76-1
مقامی خبریں

ڈی جی بی ایس ایف نے جموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

2025-05-16
نارکو دہشت گردی میں ملوث افرادسے سختی سے نمٹا جائے گا:ڈی جی پی پربھات
مقامی خبریں

پربھات کا ضلع ہسپتال پونچھ کا دورہ‘ زخمیوں کی عیادت

2025-05-16
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار‘خاتون منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.