جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ٹیرر فنڈنگ: یاسین ملک مجرم قرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-20
in اہم ترین
A A
ٹیرر فنڈنگ: یاسین ملک مجرم قرار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

نئی دہلی//
کشمیری علیحدگی پسند یاسین ملک کو آج دہلی کی ایک عدالت نے دہشت گردی کی فنڈنگ کے معاملے میں مجرم قرار دیا۔
یہ اس وقت ہوا جب ملک نے گزشتہ منگل کو تمام الزامات، بشمول سخت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت قصوروار ٹھہرایا۔
عدالت نے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) سے کہا کہ وہ ملک کی مالی صورتحال کا جائزہ لے تاکہ جرمانے کی رقم کا تعین کیا جا سکے۔ عدالت نے ملک کو اپنی آمدنی اور اثاثوں کے تمام ذرائع بتاتے ہوئے حلف نامہ داخل کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔
عدالت سزا کی مقدار پر دلائل۲۵ مئی کو سنے گی۔
ملک نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا مقابلہ نہیں کر رہے ہیں، جن میں دفعہ۱۶ (دہشت گردی کا ایکٹ)‘۱۷(دہشت گردانہ کارروائی کیلئے فنڈز اکٹھا کرنا)‘۱۸ (دہشت گردانہ کارروائی کی سازش) اور ۲۰ (دہشت گرد گروہ کا رکن ہونا) شامل ہیں۔
عدالت نے پہلے کہا تھا کہ ملک نے ’جدوجہد آزادی‘ کے نام پر جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو انجام دینے کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے دنیا بھر میں ایک وسیع ڈھانچہ اور طریقہ کار قائم کیا تھا۔
عدالت نے فاروق احمد ڈار عرف بٹا کراٹے، شبیر شاہ، مسرت عالم، محمد یوسف شاہ، آفتاب احمد شاہ، الطاف احمد شاہ، نعیم خان، محمد اکبر کھانڈے، راجہ معراج الدین کلوال‘ظہور احمد شاہ وٹالی، شبیر احمد شاہ، عبدالرشید شیخ، اور نوال کشور کپور‘ بشیراحمد بٹ سمیت دیگر کشمیری علیحدگی پسندوں کے خلاف بھی الزامات طے کیے۔
چارج شیٹ لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے بانی حافظ سعید اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے خلاف بھی دائر کی گئی تھی، جنہیں اس کیس میں اشتہاری مجرم قرار دیا گیا ہے۔
یاسین ملک گزشتہ تین برس سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں اور ان کے خلاف مختلف الزامات کے تحت جموں و کشمیر اور نئی دہلی کی عدالتوں میں کئی مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔
جج کی جانب سے فیصلہ سامنے آنے کے بعد جمعرات کو جب یاسین ملک کو پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں عدالت سے واپس تہاڑ جیل لے جایا جا رہا تھا، تو عدالت کے باہر صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے گناہ قبول کر رہے ہیں اور کیا وہ کچھ کہنا چاہیں گے؟ تو انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ مجھے اس کی اجازت دیتے ہیں تو میں بولوں گا اور میں بات کرنا بھی چاہتا ہوں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میرے شوہر کا خون یاسین ملک کا پیچھا نہیں چھوڑے گا:نرمل

Next Post

پروفسیر نیلوفر خان کشمیر کی پہلی خاتون وائس چانسلر منتخب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
پروفسیر نیلوفر خان کشمیر کی پہلی خاتون وائس چانسلر منتخب

پروفسیر نیلوفر خان کشمیر کی پہلی خاتون وائس چانسلر منتخب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.