سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے جمعرات کو پروفیسر نیلوفر خان‘ہوم سائنس ڈیپارٹمنٹ کی پروفیسر کو کشمیر یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر کے سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک مواصلات نے آج سہ پہر کو بتایاگیا’’کشمیر اور جموں یونیورسٹیز ایکٹ ۱۹۶۹ کے سیکشن ۱۲ کے تحت مجھے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، میں منوج سنہا‘ چانسلر کشمیر یونیورسٹی‘ اس طرح پروفیسر نیلوفر خان، پروفیسر، شعبہ ہوم سائنسز، کشمیر یونیورسٹی، کو کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر تین سال کی مدت کیلئے مقرر کرتا ہوں جس تاریخ سے وہ چارج سنبھالتی ہیں‘‘۔
اس نے کہا کہ شرائط و ضوابط کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔
اہم بات یہ ہے کہ پروفیسر نیلوفر خان کشمیر یونیورسٹی میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔
وہ پروفیسر طلعت احمد کی جگہ لیں گی جن کی تین سالہ مدت اگست ۲۰۲۱ میں ختم ہوئی تھی۔