جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

پہلا مرحلہ:۶۰ فیصد ووٹنگ

ملک کے ۱۰۲ لوک سبھا حلقوں میں پر امن طور پر ووٹنگ مکمل ہوئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-19
in ٹاپ سٹوری
A A
پہلا مرحلہ:۶۰ فیصد ووٹنگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’مودی کی قیادت میں جموں کشمیر میںترقی ہوئی‘

مودی کی سالگرہ ‘ عمر نے ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ دہرایا

نئی دہلی/۱۹اپریل
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 102 حلقوں کے لئے جمعہ کو 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی۔
لوک سبھا کی کل 543 سیٹوں کے لیے سات مرحلوں میں کرائے جانے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوئی۔
ان سیٹوں پر کل 16.63 کروڑ ووٹروں کو کل 1625 امیدواروں میں سے انتخاب کرنا تھا۔ شام 7 بجے تک الیکشن کمیشن سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالنے والے ووٹروں کا تناسب تریپورہ میں سب سے زیادہ 79.90 فیصد رہا، جب کہ بہار میں سب سے کم 47.49 فیصد ووٹر اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے باہر آئے ۔
کمیشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تریپورہ کی ایک سیٹ پر 79.90 فیصد، مغربی بنگال کی تین سیٹوں پر 77.57 فیصد، منی پور کی دو سیٹوں پر 68.62 فیصد، میگھالیہ کی دو سیٹوں پر 70.20 فیصد اور آسام میں پانچ سیٹوں پر 71.38 فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔
پڈوچیری کی ایک سیٹ پر 73.25 فیصد، چھتیس گڑھ کی ایک سیٹ پر 63.41 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اسی طرح جموں و کشمیر کی ایک سیٹ پر 65.08 فیصد، مدھیہ پردیش کی پانچ سیٹوں پر 63.33 فیصد، اروناچل پردیش میں دو سیٹوں پر65.46 فیصد، سکم میں ایک سیٹ پر 68.06 فیصد، ناگالینڈ کی ایک سیٹ پر56.77 فیصد ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
میزورم کی ایک سیٹ پر 54.18 فیصد، اتر پردیش میں آٹھ سیٹوں پر 57.61 فیصد، اتراکھنڈ میں پانچ سیٹوں پر 53.64 فیصد، انڈمان اور نکوبار کی ایک سیٹ پر 56.87 فیصد، مہاراشٹر کی پانچ سیٹوں پر 55.29 فیصد، لکشدیپ کی ایک سیٹ پر 59.02 فیصد، راجستھان کی 12 سیٹوں پر 50.95 فیصد، تمل ناڈو کی 39 سیٹوں پر 62.19 فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔
ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری تھی۔
مغربی بنگال، شمال مشرقی راجستھان اور دیگر مقامات کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سے ہی مرد و خواتین ووٹروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پہلی بار ووٹ کا حق حاصل کرنے والے نوجوان ووٹروں میں ووٹ ڈالنے کے حوالے سے کافی جوش و خروش تھا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق”تمام 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ کے پہلے مرحلے کا عمل آسانی سے اور پرامن طریقے سے جاری ہے ۔ اروناچل پردیش کی 60 اور سکم کی تمام 32 اسمبلی سیٹوں پر بھی آج ووٹنگ ہوئی“۔
الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مبصرین کو تعینات کرنے کے علاوہ سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اپنے دو ساتھی الیکشن کمشنروں گیانیش کمار اور سکھویر سنگھ سندھو کے ساتھ کمیشن کے ہیڈکوارٹر سے پورے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی دستبردار

Next Post

وعدے…!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زوجیلا سرنگ کی آخری ۲ء۵میٹر کی رکاوٹ بھی ختم، کشمیر اور لداخ سرنگ کے ذریعے جڑ گئے
اہم ترین

’مودی کی قیادت میں جموں کشمیر میںترقی ہوئی‘

2026-09-18
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

مودی کی سالگرہ ‘ عمر نے ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ دہرایا

2026-09-18
افروٹ میں موسم کی پہلی برفباری، جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں بارش
اہم ترین

سرماکی آمد؟کشمیر کے گلمرگ، گریز میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-18
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا
اہم ترین

یو پی آئی ادائیگیوں پر فیس سے بچنے کے لیے دہلی کے تاجروں کا نقد ادائیگیوں کو فروغ دینے کا منصوبہ

2026-09-18
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’عبداللہ خان اپنی سلطنت کی بحالی کیلئے ریاستی درجہ چاہتا ہے‘

2026-09-18
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

 اودھم پور میں دو جیش دہشت گرد ہلاک

2026-09-18
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

بھارت نے پاک چین  سرحدی مشترکہ نظام مسترد کیا

2026-09-18
سجاد لون کے فیصلے سے بی جے پی کے ست شرمہ کو فائدہ؟
اہم ترین

۱۹۸۷کے انتخابات میں  ’’دھاندلی‘‘ کی قرارداد پر اسمبلی  کی ’’خاموشی‘‘ پر سجاد لون برہم

2026-09-18
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

وعدے…!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.