جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جنوبی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی دستبردار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-19
in تازہ تریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’مودی کی قیادت میں جموں کشمیر میںترقی ہوئی‘

مودی کی سالگرہ ‘ عمر نے ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ دہرایا

سرینگر/۱۹اپریل
جنوبی کشمیر کی اننت ناگ ،راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرکے بی جے پی نے وادی کشمیر کی تین لوک سبھا سیٹوں میں سے پہلی سیٹ سے دستبر دار ہونے کا اعلان کر دیا۔
بتادیں کہ اننت ناگ ،راجوری لوک سیٹ کےلئے جمعہ کے روز کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی آخری تاریخ تھی اور بی جے پی کے کسی بھی امید وار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئے ۔
اس لوک سبھا سیٹ کے ریٹرنگ افسرسید فخر الدین کے مطابق اس نشست کےلئے کل 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے جن کی جانچ پڑتال 20 اپریل یعنی ہفتے کو ہوگی۔
اس سیٹ کے لئے 7 مئی کو پولنگ ہوگی اور اب پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف احمد اور جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے ظفر اقبال منہاس کے درمیان کانٹے کی ٹکر متوقع ہے ۔
جمعہ کے روز ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے ایڈوکیٹ محمد سلیم نے اس سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے ۔
اس موقع پر ڈی پی اے پی کے چیئر مین غلام نبی آزاد نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا”ہم نے اس لوک سبھا نشست کے لئے ایک پڑھے لکھے امید وار کو کھڑا کیا ہے جو ایک وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی سی ممبر بھی ہیں”۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے حال ہی میں جموں میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کشمیر کی تین سیٹوں پر اپنے امید وار کھڑا نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ تاہم جنوبی کشمیر کا بی جے پی کیڈر پارٹی کے اس فیصلے سے خوش نہیں ہے ۔
ادھر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا الزام ہے کہ بی جے پی کشمیر میں اپنے ’پراکسیز‘ کی حمایت کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا”بی جے پی نے کشمیر میں میدان نہیں چھوڑا ہے بلکہ وہ در پردہ صورتحال پر کنٹرول کئے ہوئے ہے “۔
اننت ناگ ،راجوری لوک سبھا میں زائد از 18 لاکھ رائے دہندگان حق رائے دہی کے اہل ہیں اور یہ نشست جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے ضلع پونچھ کے پیر پنچال علاقے تک محیط ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اودھم پور سیٹ کےلئے پولنگ جاری،دو پہر تک 43 فیصد پولنگ ریکارڈ

Next Post

پہلا مرحلہ:۶۰ فیصد ووٹنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زوجیلا سرنگ کی آخری ۲ء۵میٹر کی رکاوٹ بھی ختم، کشمیر اور لداخ سرنگ کے ذریعے جڑ گئے
اہم ترین

’مودی کی قیادت میں جموں کشمیر میںترقی ہوئی‘

2026-09-18
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

مودی کی سالگرہ ‘ عمر نے ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ دہرایا

2026-09-18
افروٹ میں موسم کی پہلی برفباری، جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں بارش
اہم ترین

سرماکی آمد؟کشمیر کے گلمرگ، گریز میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-18
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا
اہم ترین

یو پی آئی ادائیگیوں پر فیس سے بچنے کے لیے دہلی کے تاجروں کا نقد ادائیگیوں کو فروغ دینے کا منصوبہ

2026-09-18
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’عبداللہ خان اپنی سلطنت کی بحالی کیلئے ریاستی درجہ چاہتا ہے‘

2026-09-18
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

 اودھم پور میں دو جیش دہشت گرد ہلاک

2026-09-18
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

بھارت نے پاک چین  سرحدی مشترکہ نظام مسترد کیا

2026-09-18
سجاد لون کے فیصلے سے بی جے پی کے ست شرمہ کو فائدہ؟
اہم ترین

۱۹۸۷کے انتخابات میں  ’’دھاندلی‘‘ کی قرارداد پر اسمبلی  کی ’’خاموشی‘‘ پر سجاد لون برہم

2026-09-18
Next Post
پہلا مرحلہ:۶۰ فیصد ووٹنگ

پہلا مرحلہ:۶۰ فیصد ووٹنگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.