پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

گنڈبل سانحہ کے بعد مقامی آ بادی کا احتجاج

پندرہ برسوں سے زیر تعمیر فٹ برج مکمل کیوں نہیں ہو رہا ہے؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-17
in مقامی خبریں
A A
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

سرینگر//
گنڈبل سانحہ کے بعد مقامی آ بادی نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ علاقہ کو کو سرینگر سے جوڑنے کے لیے ایک پل گزشتہ دہائی سے زیر تعمیر ہے، جس کے سبب رہائشیوں کو کشتی کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر سرکار نے یہ فٹ برج تعمیر کیا ہوتا تو یہ حادثہ پیش نہیں آتا ۔
دوران احتجاج مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ متعلقہ محکمہ کی غفلت اور مبینہ لاپروائی کے نتیجے میں انسانی جانیں ضائع ہوئیں ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ پندرہ برس قبل علاقے میں فٹ برج پر کام شروع کیا گیا جو آج تک مکمل نہ ہو سکا۔انہوں نے بتایا کہ پل کی تعمیر کا کام جلدازجلد مکمل کرنے کی خاطر اعلیٰ حکام کے پا س بھی گئے لیکن لوگوں کی آواز صدا بہ صحرا ثابت ہوئی۔
مقامی شہری بلال فرقانی نے کہا’’اس سانحہ کو ٹالا جا سکتا تھا اگر انتظامیہ نے وقت پر لوگوں کی گزارشات پر عمل کرکے پل کو تعمیر کیا ہوتا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پْل گنڈبل سے سونہ وار یا بٹہ وارہ پہنچنے کے لیے لوگ کشتی کے سہارے جہلم پار کرنے کے لئے مجبور ہیں، کیونکہ علاقے میں پل موجود نہیں اور کشتی کا استعمال کرنے سے ان کیاقریب چھ کلومیٹر کا سفر کم ہو جاتا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ گنڈ تل میں فٹ برج کی تعمیر کی خاطر سابقہ حکومت نے پندرہ سال قبل تعمیر کا کام ہاتھ میں لیا گیا لیکن آج تک پل کا کام مکمل ہی نہیں ہو پایا۔انہوں نے کہاکہ پل کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑا گیا ہے جس وجہ سے مقامی لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے ہی شیو پورہ اور بٹوارہ جانا پڑتا ہے جبکہ آرمی اسکول میں زیر تعلیم بچے بھی کشتیوں کے ذریعے ہی سونہ وار جاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں کو جلد ازجلد فٹ برج کی تعمیر کا کام مکمل کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا ۔
لوگوں کا کہنا تھا’غریبوں کی کوئی نہیں سنتا ، گزشتہ پندرہ برسوں سے فٹ برج کا کام مکمل نہیں ہو پایا ، جب الیکشن قریب آتے ہیں تو لوگوں سے دعوئے اور وعدئے کئے جاتے ہیں لیکن لوگوں کی اس دیریانہ مانگ کو پورا کرنے میں ہمیشہ لیت ولعل کا مظاہرہ کیا گیا‘‘۔
مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ پل کی تعمیر کا کام پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Next Post

آزاد بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کی خاطر الیکشن لڑ رہے ہیں: عمر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ

آزاد بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کی خاطر الیکشن لڑ رہے ہیں: عمر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.