ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۵۲روزہ سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-16
in اہم ترین
A A
شیش ناگ کیمپ پر جھگڑے میں ملوث ۳؍افراد گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

جموں//
شری امرناتھ شرائن بورڈ کے اعلان کے ساتھ ہی سالانہ امر ناتھ یاترا کے لئے پیر کے روز رجسٹریشن کرنے کا عمل شروع ہوا۔
بتادیں کہ شری امرناتھ شرائن بورڈ کے مطابق امسال امر ناتھ جی یاترا؍۲۹جون سے شروع ہو کر ۱۹؍اگست کو اختتام پذیر ہوگی اور امسال یہ یاترا ؍۵۲دنوں پر محیط ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر سے منتخب شدہ بینک برانچوں پر یاترا کیلئے رجسٹریشن کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پنجاب نیشنل بینک، سٹیٹ بینک اور یس بینک کی۵۴۰شاخوں میں یاترا کیلئے رجسٹریشن کی جا سکتی ہے ۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں پنجاب نیشنل بینک، سٹیٹ بینک اور جموں وکشمیر بینک کی۲۱شاخوں میں یاترا کے لئے رجسٹریشن کی جا سکتی ہے ۔
حکام نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جموں وکشمیر بینک کی جن شاخوں میں رجسٹریشن کی جا سکتی ہے ان میں ڈوڈہ، بخشی نگر، گاندھی نگر، رزیڈنسی روڈ، بھلاور، پونچھ، راجوری، رام بن، کرن نگر، سرینگر، اودھم پور مین اور کشتواڑ شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لداخ یونین ٹریٹری میں یاتری لیہہ میں جموں و کشمیر کی بینک شاخ میں رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ۳۱برس کی عمر سے کم اور۷۵ برس کی عمر سے زیادہ افراد کو یاترا کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔
ادھر جموں میں پیر کے روز منتخب شدہ بینک شاخوں پر رجسٹریشن کرنے والوں کی بھیڑ دیکھی گئی۔
ایک یاتری نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا’میں بہت خوش ہوں، اس دن کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے ، میں نے پہلے ہی دن رجسٹریشن کی‘۔انہوں نے کہا’یہاں بینکوں میں تمام سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں، اور دوسرے مقامات پر بھی تمام تر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، مجھے کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا‘۔
ایک بینک عہدیدار نے کہا کہ امسال یاتریوں میں زیادہ ہی شوق دیکھا جا رہا ہے اور رجسٹریشن کے لئے پہلے ہی دن سے عقیدت مندوں کی بھیڑ لگی ہوئی ہے ۔
بتادیں کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں شری امرناتھ جی یاترا بورڈ کی اتوار کے روز ایک میٹنگ منعقد ہوئی تھی جس میں یاترا کے شیڈول فیصلہ لیا گیا۔
حکام کے مطابق امسال بھی حسب معمول یاترا جنوبی کشمیر کے پہلگام روڈ اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بالتل روڈ سے بہ یک وقت شروع ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام میں چوری کا معاملہ حل۔ ملزم گرفتار، مال مسروقہ بر آمد:پولیس

Next Post

ہندوستان اپنی سرزمین سے دشمن پر حملہ کرنے کی طاقت رکھتا ہے: راجناتھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
ہمارا کسی ملک کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے:راج ناتھ

ہندوستان اپنی سرزمین سے دشمن پر حملہ کرنے کی طاقت رکھتا ہے: راجناتھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.