منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جموں کشمیر میںاین سی اور کانگریس میں انتخابی گٹھ جوڑ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-08
in ٹاپ سٹوری
A A
جموں کشمیر میںاین سی اور کانگریس میں انتخابی گٹھ جوڑ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

نئی دہلی/۸ اپریل
کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر اور لداخ میں آئندہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کے لئے اتحاد کرلیا ہے اور دونوں پارٹیوں نے تین نشستوں کے لئے اپنے امیدواروں کو نامزد کیا ہے۔
پیر کونئی دہلی میں منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے دونوں پارٹیوں کے درمیان نشستوں کی تقسیم کا اعلان کیا۔
عمرعبداللہ کے مطابق کانگریس اودھم پور، جموں اور لداخ لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی جبکہ نیشنل کانفرنس اننت ناگ، سرینگر اور بارہمولہ میں انتخاب لڑے گی۔
عمرعبداللہ نے کہا”میں باضابطہ طور پر اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس جموں کشمیر اور لداخ میں دونوں پارٹیوں کے لئے تین تین امیدواروں کے ساتھ مشترکہ طور پر انتخابات لڑیں گے۔ نیشنل کانفرنس اودھم پور، جموں اور لداخ سیٹوں پر کانگریس امیدواروں کی حمایت کرے گی“۔
اپنے اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عمرعبداللہ نے پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کی امنگوں کی مو¿ثر نمائندگی کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا بلاک جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے میں مدد کے لئے انتخابات میں حصہ لے گا اور پارلیمنٹ میں ان کی حقیقی نمائندگی کرے گا۔
نشستوں کی تقسیم کا معاہدہ دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان وسیع مشاورت کے بعد طے پایا تھا۔ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کانگریس سیٹ شیئرنگ کمیٹی کے رکن سلمان خورشید بھی موجود تھے۔
اتحاد میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی حیثیت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں خورشید نے واضح کیا”پی ڈی پی ہمارے اتحاد میں ہے۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اتحاد کا ایک حصہ ہے اور مجموعی اتحاد ایک مختلف مسئلہ ہے“۔
عمر عبداللہ کی ممکنہ امیدواری کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے خورشید نے اس امکان کا اشارہ دیا لیکن مشورہ دیا کہ مناسب وقت پر مزید اعلانات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمر عبداللہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم سرینگر میں ایک اور پریس کانفرنس بلا کر اس کا اعلان کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال

Next Post

جموں کشمیر میں این سی۔کانگریس میں انتخابی گٹھ جوڑ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
اہم ترین

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

2026-09-15
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

2026-09-15
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

برکس اجلاس :’دہشت گردی پر اتفاقِ رائے قابلِ ذکر رہا‘

2026-09-15
’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا جموں و کشمیر کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا جائزہ

2026-09-15
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

۲۱ستمبر سے جموں و کشمیر اسمبلی کا۱۰روزہ خزاں اجلاس

2026-09-15
اہم ترین

لداخ میں۱۲۹ جونیئر اسکیل عہدوں  کے لیے بھرتی کے قواعد کا مسودہ منظور

2026-09-15
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

بجبہاڑہ :پولیس افسر کو گاڑی سے  ٹکر مارنے پر پولیس اہلکار گرفتار

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
جموں کشمیر میںاین سی اور کانگریس میں انتخابی گٹھ جوڑ

جموں کشمیر میں این سی۔کانگریس میں انتخابی گٹھ جوڑ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.