پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کانگریس کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے امیدواروں کی حمایت کرے گی:عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-04 - Updated on 2024-04-05
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ای ڈی نے مجھ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ‘عمرعبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر/۴اپریل
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ کانگریس کشمیر میں لوک سبھا سیٹوں کےلئے نامزد کئے گئے نیشنل کانفرنس کے تینوں امید واروں کی حمایت کرے گی۔
عمر نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ صوبہ جموں میں کانگریس کے دونوں امیدواروں کے لئے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک دو دنوں میں دلی جانے کے بعد یہ صاف کیا جائے گا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس جموں و کشمیر کی پانچوں سیٹوں پر اکٹھے لڑیں گے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا”کانگریس کے ساتھ بات ہوئی ہے کانگریس کی طرف سے کشمیر کی تینوں لوک سبھا سیٹوں کے امید واروں کو بھر پور سپورٹ ملے گا“۔
ان کا کہنا تھا”ایک دو دنوں میں دلی جانے کے بعد یہ صاف کیا جائے گا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس جموں و کشمیر کی پانچوں سیٹوں پر اکٹھے لڑیں گے “۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ جموں میں کانگریس کے دونوں امید واروں کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا”میرے بھی پروگرام شروع ہوں گے ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم جموں میں کانگریس کے دونوں امید واروں کو کامیاب کریں“۔
این سی نائب صدر کا کہنا تھا”کانگریس نے بھی ہمیں یقین دہانی کی ہے کہ کشمیر میں جہاں جہاں ان کا اثر رسوخ ہے وہ اس کو نیشنل کانفرنس کے امید واروں کی کامیابی کے لئے استعمال کریں گے “۔
سنجے سنگھ کو ضمانت ملنے پر پوچھے جانے پر سابق وزیر اعلیٰ نے کہا”عدالت نے اپنے مشاہدات میں کہا کہ سنجے سنگھ کو بند رکھنے کے لئے جو ثبوت ضرورت ہیں وہ پیش نہیں کئے گئے ، یہ وہی کیس ہے جس میں اروند کیجروال اور منیش سسودیا بند ہیں، امید ہے کہ ان کو دونوں لیڈروں کو بھی جلد ہی ضمانت مل جائے گی“۔
باہر کی ریاستوں میں انڈیا الائنس کے لئے مہم چلانے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا”میں کون ہوتا ہوں باہر کی ریاستوں میں الیکشن مہم چلانے والا، میں نیشنل کانفرنس کا ایک ادنیٰ ورکر ہوں، میری ذمہ داری ہے کہ کشمیر میں اپنے امیداروں کی کامیابی اور جموں میں کانگریس کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے کام کروں“۔
عمرکا کہنا تھا”میرا جموں و کشمیر اور لداخ سے باہر جا کر مہم چلانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم جہاں تک ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب کا تعلق ہے اس پر میں بات نہیں کرسکتا ہوں“۔
ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا”ہم امید کرتے ہیں کہ جس طرح ہمیں دھوکہ دیا گیا کم سے کم ووٹ کے ذریعے اس کے خلاف آواز بلند کی جائے گی“۔انہوں نے کہا کہ سری نگر کے ووٹروں کے لئے اچھا موقع ہے کہ جو یہاں ایک سیاسی خلا پیدا ہوا ہے وہ اس کو ایک سیاسی شکل دیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کی بدنامی کی: وزیر اعظم مودی

Next Post

بھکاری بننے کی دیر ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

بھکاری بننے کی دیر ہے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.