جموں//
کانگریس کے سینئر نائب صدر رویندر شرما نے الزام لگایا کہ غلام نبی آزاد نے کچھ طاقتوں کی ہدایت پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔
شرما نے کہاکہ انڈیا بلاک کے امیدوار تمام سیٹوں پر کلین سویپ کریں گے ۔
جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران رویندر شرما نے کہاکہ انڈیا بلاک کے امیدوار جموں وکشمیر کی سبھی پانچ نشستوں پر کامیابیوں کے جھنڈے گارڈ دیں گے ۔
شرما نے کہاکہ لوک سبھا چناومیں انڈیا بلاک کے امیدواروں کی جیت یقینی ہے اور یہ سب کے سامنے عیاں ہے ۔
آزاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سینئر کانگریس لیڈر نے کہاکہ آزاد نے کچھ طاقتوں کی ہدایت پر راجوری اننت ناگ نشست سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے آزاد کو مستردکیا ہے کیونکہ وہ کچھ طاقتوں کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔