منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بارہمولہ کالج میں مجوزہ ریلوے لائن کی نشاندہی کے بعد لوگوں میں فکر وتشویش

سول سوسائٹی کا وفد ڈی سی ملاقات‘ مجوزہ منصوبے پر تحفظ کا اظہار /’ہم انتظار کریں گے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-30
in مقامی خبریں
A A
۲۰۲۳کے آخر تک کشمیر کو ریلوے لنک کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے جوڑ دیا جائے گا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

سرینگر//
شمالی کشمیر کے قصبہ بارہمولہ میں قائم ایک قدیم ترین کالج کے گرائونڈ میں مجوزہ ریلوے لائن کی نشاندہی کے ایک روز بعد قصبے کے لوگوں میں غم و غصہ کی لہر پھیل گئی ہے ۔
بتادیں کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک واقع قصبہ اوڑی تک پہنچنے کیلئے یہ مجوزہ بارہمولہ،اوڑی ریلوے لائن قصبہ بارہمولہ، شیری، گانٹمولہ، بونیار، لمبر اور لگامہ علاقوں کے اہم مقامات سے گذرے گی۔
مرکزی حکومت کی طرف سے پہلے ہی منظور شدہ یہ ۵۰کلو میٹر طویل بارہمولہ‘ اوڑی ریلوے لائن، زیر تعمیر اودھم پور ، سرینگر، بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ کے توسیع کے طور پر کام کرے گی اور مکمل ہونے کے بعد ایل او سی کے قریب ہندوستانی ریلوے نیٹ ورک کو وسعت دے گی۔
ڈگری کالج بارہمولہ کے گرائونڈ میں جمعرات کو ریلوے لائن کی نشاندہی کے بعد، قصبے کے سول سوسائٹی ارکان مجتمع ہوئے اور اس اقدام کے خلاف غم و غصے کے اظہار کیلئے گرائونڈ میں ایک میٹنگ تجویز کی تاہم مقامی حکام کی جانب سے سول سوسائٹی ارکان کے ساتھ میٹنگ کے بعد اس اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا۔
سول سوسائٹی بارہمولہ کے ممبران بشمول ٹریڈرز فیڈریشن بارہمولہ، بار ایسو سی ایشن بارہمولہ، اوقاف اسلامیہ بارہمولہ کے سرکردہ اراکین اور بارہمولہ قصبے کی مختلف کھیلوں کی تنظیموں اور انجمنوں کے ارکین پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں قصبے کے مشہور گرائونڈ ’کالج گرائونڈ‘جس میں ریلوے لائن کی نشاندہی کی گئی ہے ، کے متعلق مقامی لوگوں کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
مجوزہ ریلوے ٹریک، اگر تعمیر کیا جاتا ہے ، تو کالج کے سپورٹس گرائونڈ کو دو حصوں میں منقسم کرے گا۔یہ گرائونڈ بارہمولہ میں شائقین کھیل کیلئے واحد کھیل کا میدان ہے ۔
سول سوسائٹی بارہمولہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا’’میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ نے یقین دہانی کی وہ اس معاملے کے متعلق حکومت اور اعلیٰ ریلوے حکام کے ساتھ بات کریں گے اور اس کھیل کے میدان کو قصبے کی نسل نو کے لئے محفوظ رکھا جائے گا‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’ضلع مجسٹریٹ نے وفد کو بتایا کہ وہ ریلوے ٹریک کیلئے کالج گرائونڈ کے متصل ہی متبادل اراضی فراہم کرانے کی کوشش کریں گے ‘‘۔
میٹنگ کے بعد سول سوسائٹی اراکین نے کہا کہ وہ مزید کوئی کارروائی کرنے سے قبل اس سلسلے میں کچھ دن انتظار کریں گے ۔
گرد وارا پربندھک کمیٹی بارہمولہ کے صدر نے کہا کہ اس فیصلے ، اگر اس کو عملی جامہ پہنایا گیا، تو نہ صرف کمیونٹی کو اس کی تفریحی جگہ سے محروم کرے گا بلکہ ہزاروں شائقین کھیل کی خواہشات اور خوابوں کو بھی شدید دھچکہ لگے گا۔
کھیلوں کے شیدائیوں کا خیال ہے کہ مجوزہ ریلوے ٹریک کو کالج گرائونڈ کے بیچوں بیچ تعمیر کرنا جسمانی تندرستی، معاشرتی ہم آہنگی اور افراد بالخصوص نوجوانوں کی ہمہ گیر ترقی میں کھیلوں کی اہمیت کو سمجھنے کی کمی کو ظاہر کرتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سونہ مرگ کے ہنگ علاقے میں برفانی تودا گر آیا

Next Post

باغات ’کاٹھی دروازہ اور حول میں آتشزدگی کی واردات میں تعمیرات کونقصان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-13
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

ملک دشمن عناصر جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں سرگرم: سائبر سیل

2025-05-13
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

باغات ’کاٹھی دروازہ اور حول میں آتشزدگی کی واردات میں تعمیرات کونقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.