نئی دہلی//
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات کیلئے چوتھی فہرست جاری کرتے ہوئے پڈوچیری اور تمل ناڈو کے۱۵؍امیدواروں کا اعلان کیا۔
پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی طرف سے منظور کردہ اس فہرست کے مطابق پڈیوچیری میں مسٹر اے ۔ نمہ شیوایم کو امیدوار بنایا گیا ہے جب کہ تمل ناڈو میں تروولور (ایس سی) سے پون وی بالگنپتی، چنئی نارتھ سے آر سی پال کنگراج، ترووناملائی سے اے اشواتھامن، نمککل سے ڈاکٹر۔ کے پی راملنگم، تروپور سے اے ۔ پی مروگنندم، پولاچی سے کے ۔ وسنت راجن، کرور سے وی وی سینتھیل ناتھن، چدمبرم (ایس سی) سے محترمہ پی کارتھیائینی، ناگاپٹنم (ایس سی) ایس جی ایم رمیش، تھنجاور سے ایم موروگنندم، ڈاکٹر شیو گنگا سے ڈاکٹر دیوناتھ یادو، مدورائی سے پروفیسر راما سری نواسن، ویردھونگر سے محترمہ رادھیکا شرت کمار اور ٹینکاسی (ایس سی) وی جان پانڈین کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔