ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بھوٹان دورے کے دوران مودی کواعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا

’یہ ایوارڈ ہند بھوٹان دوستی اور ان کی عوام پر مبنی قیادت کو مضبوط بنانے میں مودی کے تعاون کو تسلیم کرتا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-23
in اہم ترین
A A
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

تھمپو//
وزیر اعظم نریندر مودی کو جمعہ کو یہاں بھوٹان کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ‘‘دی آرڈر آف دی ڈروک گیالپو’’ سے نوازا گیا۔
بھوٹان کی راجدھانی تھمپو میں ٹینڈریلتھانگ میں منعقدہ ایک عوامی تقریب میں، بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک نے مودی کو زندگی بھر کی کامیابیوں کی بنیاد پر اپنے ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا۔
مودی پہلے غیر ملکی رہنما ہیں جنہیں یہ باوقار ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ ایوارڈ کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ ایوارڈ مودی کی ذاتی کامیابیوں، قیادت اور ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان دوستی کے بندھن کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کو تسلیم کرتا ہے ۔ یہ ان کی قیادت میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ہندوستان کے عروج کا بھی احترام کرتا ہے اور بھوٹان کے ہندوستان کے ساتھ خصوصی تعلقات کا جشن مناتا ہے ۔
حوالہ میں مزید کہا گیا کہ مودی کی قیادت نے ہندوستان کو تبدیلی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور ہندوستان کی اخلاقی طاقت اور عالمی اثر و رسوخ میں اضافہ کیا ہے ۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایوارڈ ہندوستان کے۴ء۱بلین لوگوں کو دیا گیا ایک اعزاز ہے اور دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اور منفرد تعلقات کا ثبوت ہے ۔
بھوٹان کے بادشاہ نے دسمبر۲۰۲۱میں تاشیچوڈزونگ، تھمپو میں بھوٹان کے۱۱۴ویں قومی دن کی تقریبات کے دوران مودی کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔ یہ ایوارڈ ہندوستان بھوٹان دوستی اور ان کی عوام پر مبنی قیادت کو مضبوط بنانے میں مسٹر مودی کے تعاون کو تسلیم کرتا ہے ۔
مودی آج صبح بھوٹان کے ایک دن کے دورے پر پارو پہنچے جہاں سے وہ سڑک کے ذریعے تھمپو پہنچے ۔ پارو سے تھمپو کے سفر کے دوران لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے نے یہاں ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ مسٹر مودی نے مسٹر ٹوبگے کے غیر معمولی عوامی استقبال پر شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے کثیر جہتی دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور قابل تجدید توانائی، زراعت، نوجوانوں کے تبادلے ، ماحولیات اور جنگلات اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ان کی موجودگی میں توانائی، تجارت، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، خلائی، زراعت، نوجوانوں کے رابطے وغیرہ پر سات مفاہمت ناموں/معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔
اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک سے ملاقات کی اور بھوٹان میں ان کے غیر معمولی عوامی استقبال پر اظہار تشکر کیا۔
جب مودی ایک دن کے دورے پر بھوٹان پہنچے تو پارو سے تھمپو کے سفر کے دوران لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق، وزیر اعظم اور بھوٹان کے بادشاہ نے ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان قریبی اور منفرد دوستی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا، جو کہ گہرے باہمی اعتماد اور پختہ سمجھ پر مبنی ہے ۔
وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے قریبی تعلقات کی تشکیل میں بھوٹان کے سابق حکمرانوں (ڈروک گیلپو) کی طرف سے فراہم کردہ رہنمائی کے وژن کی تعریف کی۔
ملاقات نے دوطرفہ تعاون کی تمام جہتوں کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بھوٹان کے لیے ہندوستان اور ہندوستان کے لیے بھوٹان ایک پائیدار حقیقت ہے ، دونوں رہنماؤں نے تبدیلی کی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے توانائی، ترقیاتی تعاون، نوجوانوں، تعلیم، انٹرپرینیورشپ اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطہ کاری اور سرمایہ کاری کی تجاویز میں پیش رفت پر، بشمول گولفو مائینڈ فلنیس سٹی منصوبہ پروجیکٹ کے تناظر میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا انتخابات: بی جے پی کے۱۵؍امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری

Next Post

سرینگر میں پولیس افسر حرکت قلب بند ہونے سے فوت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
سرینگر میں پولیس افسر حرکت قلب بند ہونے سے فوت

سرینگر میں پولیس افسر حرکت قلب بند ہونے سے فوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.