سرینگر//
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ماگام قصبے میں ایک جمعرات کو اس وقت قیامت صغری بپا ہوئی جب علاقے میں محکمہ بجلی میںمستقل بنیادوں پر کام کرنے والا ایک سرکاری ملازم جو پانچ بیٹیوں کا باپ تھا بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ۔
مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں لائن مین کے طور پر کام کرنے والے فاروق احمد وانی (۳۶)ساکن ہزار پورہ اریپنتھن ماگام ٹاؤن میں ایچ ٹی لائن کی مرمت کر رہا تھا جس دوراناچانک بجلی کا زور دارجھٹکا لگنے کے بعدمزکورہ ملازم بجلی کے کھمبے سے گر گیا۔
اس دوران زخمی ملازم کو فوریہ طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے اسے جے وی سی اسپتال بمنہ سری نگر منتقل کردیا‘ جہاں وہ کچھ دیر بعد ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ڈاکٹروں کے مطابق وانی کو بجلی کا جھٹکا لگنے اور گرنے سے شدید چوٹیں آئیںجس کی وجہ سے مزکورہ ملازم کی موت واقع ہوئی۔پولیس تھانہ ماگام نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا۔