کٹھوعہ//
ریٹرننگ آفیسر۴؍اودھمپور پارلیمانی حلقہ ڈاکٹر راکیش مِنہاس نے آج آئندہ پارلیمانی اِنتخابات کے لئے نامزدگی کے عمل کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اِس پارلیمانی حلقہ (پی سی) میںاِنتخابات اِنتخابی عمل کے پہلے مرحلے کے دوران ہونے والے ہیں۔
الیکشن نوٹیفکیشن میں پارلیمانی اِنتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند اُمیدواروں کے لئے ٹائم لائن اور طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اُمیدوار یا ان کے تجویز کنندگان ریٹرننگ آفیسر کے دفتر یا اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر۶۷کٹھوعہ اے سی (اے سی آر کٹھوعہ) کے ذریعے ضلع ترقیاتی کمشنر آفس کٹھوعہ میں صبح ۱۱ بجے سے سہ پہر ۳بجے تک (عام تعطیل کے علاوہ) ۲۷مارچ۲۰۲۴ء کے بعد کاغذات نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔
نامزدگی فارم کٹھوعہ میںضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر میں واقع ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال۲۸مارچ ۲۰۲۴ء کو دوپہر ایک بجے ضلع ترقیاتی کمشنر آفس کٹھوعہ میں ہوگی۔
اُمیدواروں کے پاس۳۰مارچ ۲۰۲۴ء کو سہ پہر ۳بجے تک اَپنی کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا اِختیار ہے۔
حلقے میں پولنگ کا دِن۱۹؍اپریل۲۰۲۴ء کو مقرر کیا گیا ہے اور یہ صبح۷ بجے سے شام ۶بجے تک ہوگا۔
بعد میں اِس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر ۴؍اودھمپور پارلیمانی حلقہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ نیگوشیایبل انسٹرومنٹ ایکٹ ۱۸۸۱کے تحت ان تاریخوں پر عام تعطیل کی وجہ سے۲۳‘۲۴؍ اور۲۵مارچ۲۰۲۴ ء کو نامزدگی کا کوئی عمل نہیں ہوگا۔
ڈاکٹر راکیش مِنہاس نے تمام اہل اُمیدواروں اورشراکت داروںپر زور دیا کہ وہ اِنتخابی شیڈول اور اِنتخابی نوٹیفکیشن میں بیان کردہ طریقۂ کار پر عمل کریں اور منصفانہ اور شفاف اِنتخابات کو یقینی بنانے کے لئے تمام متعلقہ جماعتوں کی فعال شرکت اور تعاون کی اپیل کی۔