جموں//
جموںکشمیر کے سانبہ ضلع کے سرنا سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سانبہ کے سرنا علاقے میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد فوج اور ایس او جی نے مشترکہ طورپر تلاشی آپریشن لانچ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی سہ پہر سیکورٹی فورسز کو اطلاع موصول ہوئی کہ سانبہ کے سرنا علاقے میں مشتبہ افرادکو دیکھا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فوج اور ایس اوجی نے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر مقامی لوگوں سے پوچھ تاچھ کی۔
بتادیں کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔