جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

۲۱اور۲۲مارچ کو برفباری کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان:محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-19
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں۲۱؍اور۲۲مارچ کو برف و باراں کے ساتھ میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں۲۳مارچ کو موسم خشک رہنے کے بعد۲۴؍اور۲۵مارچ کو موسم ایک بار پھر خراب ہونے کی توقع ہے ۔انہوںنے کہا کہ وادی میں۲۰مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ اس کے بعد ۲۱؍اور۲۲مارچ کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بیشتر مقامات پر ہلکی بارش یا برف باری ہوسکتی ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں۲۳مارچ کو موسم خشک رہ سکتا ہے جبکہ۲۴؍اور۲۵کو ایک بار پھر کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے ۔
دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے ۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۷ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۳ء۱ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۲ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۱ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ادھر وادی میں پیر کی صبح سے ہی دھوپ کھلی رہی جس سے جہاں لوگوں کو مختلف مقامات پر بیٹھے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا وہیں کسان بھی اپنے اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں کے ساتھ مصروف نظر آئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

زبرون پہاڑی سلسلے کے جنگل میں بھیانک آتشزدگی

Next Post

کشمیر میں بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات

کشمیر میں بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.