پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مودی جی کی ریلی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-03-07
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

اتفاق سے وہ بھی ۷ویں تاریخ تھی… مہینہ البتہ نومبر اور سال ۲۰۱۵تھا جب ویر اعظم نریندر مودی نے سرینگر میں وزیر اعلیٰ ‘مرحوم مفتی ممد سعید کی موجودگی میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا تھا… جموں کشمیر میںپی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت تھی ۔ مفتی نے پہلے ریلی سے خطاب کیا جس میں انہوں نے اور باتوں کے علاوہ مسئلہ کشمیر کے’حل‘ کیلئے ہمسایہ ملک پاکستان سے بات چیت پر زور دیا…مودی جی کی جب باری آئی تو انہیں مفتی کا یہ مشورہ… پاکستان سے کشمیر پر بات چیت کا مشورہ اتنا ناگوار گزرا کہ انہوں نے سٹیج پر مفتی کی موجودگی کا کوئی پاس لحاظ نہ رکھتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ انہیں کشمیر پر‘ پاکستان پر کسی کے مشورہ کی کوئی ضرورت نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے … اندازہ کیجئے کہ وزیر اعظم کے اس برجستہ جواب سے بے چارے مفتی کے دل پر کیا گزری ہو گی… مفتی اس کے کچھ ہی دنوں بعد بیمار ہو گئے اور… اور پھر اللہ میاں کو پیا رے ہو گئے… آج ۹ سال بعد وزیر اعظم سرینگر میں ایک اور ریلی سے خطاب کرنے جا رہے ہیں… مودی ایک بدلے ہوئے کشمیر میں خطاب کرنے جا رہے ہیں… جہاں اب علیحدگی پسندی ہے‘ نہ دہشت گردی ہے ‘ پتھراؤ ہے اور نہ ہڑتالیں ہیں‘ شہری ہلاکتیں ہیں اور نہ دیش مخالف نعرے بلند ہو تے ہیں… دفعہ ۳۷۰ بھی نہیں ہے‘ ۳۵؍ اے بھی نہیں ہے… عوامی حکومت بھی نہیں ہے ‘ ریاستی اسمبلی بھی نہیں ہے… حتیٰ کہ ریاست بھی نہیں ہے… پاکستان سے بات چیت کا مطالبہ کرنے والے مفتی بھی نہیں ہیں… پاکستان سے بات چیت کو ضروری سمجھنے والے بھی نہیں ہیں… مودی جی کو کوئی مشورہ دینے والا بھی نہیں ہے… اور یقینا انہیں کوئی مشورہ دے گا بھی نہیں … لیکن… لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ… کہ انہیں مشورہ دینے کی ضرورت نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… انہیں مشورہ دینے کی ضرورت ہے اور… اور وہ مشورہ یہ ہے کہ جناب الیکشن کا موسم سر پر ہے… الیکشن کو جمہوریت میں ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے… لوک سبھا الیکشن تو ہونے والے ہی ہیں… لگے ہاتھوں اگر مودی جی جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کے بارے میں بھی ایک دو بول بول دیں اور ساتھ میں ریاستی درجہ کی بحالی کا وعدہ بھی پورا کریں تو… تو جو کوئی ابھی نہیں یہ مشورے دے گا ہمیں یقین ہے کہ مودی جی اسے بھی جواب میں وہ سب کچھ نہیں کہیں گے جو انہوں نے مرحوم مفتی سے کہا تھا… یہ کہا تھا کہ مجھے کشمیر پر کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر تیزاب کیس میں مجرم کو عمر قید کی سزا‘۴۰لاکھ روپے کا جرمانہ

Next Post

کشمیر استحصالی سیاست کی آماجگاہ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر استحصالی سیاست کی آماجگاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.