سرینگر/۶ مارچ
سرینگر کی ایک عدالت نے 2022 کے تیزاب حملے کے ایک معاملے میں ایک شخص کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور اس کی جائیداد سے 40 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
متاثرہ لڑکی پر یکم فروری 2022 کو دو لوگوں نے حملہ کیا تھا، جن میں سے ایک نابالغ تھا، جو شادی کی پیشکش کو مسترد کرنے پر اس سے’سبق سکھانا اور بدلہ لینا‘ چاہتا تھا۔
عدالت نے مجرم کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے اس معاملے کو سفاکانہ اور غیر انسانی فعل قرار دیا ہے۔ ملزم ساجد راتھر کو آئی پی سی کی دفعہ 326 اے اور دفعہ 34 کے تحت مجرم قرار دیا گیا ہے۔
عدالت نے 40 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ جرمانہ اس کی جائیداد سے وصول کیا جا سکتا ہے۔ متاثرہ کے وکیل میر نوید گل نے کہا کہ جرمانہ دفعہ 421 (1) (بی) کے تحت عائد کیا گیا ہے۔ (ایجنسیاں)