ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جمیلہ ہمایوں:گھر میں بنے لذیذ پکوانوں کی ٹفن سروس شروع کرنے والی پہلی خاتون

’میں روزانہ کم سے کم بیس ٹفن ڈیلیور کرتی ہوں‘لوگ میرے ہاتھوں کے بنائے ہوئے کھانے کو بے حد پسند کرتے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-06
in مقامی خبریں
A A
جمیلہ ہمایوں:گھر میں بنے لذیذ پکوانوں کی ٹفن سروس شروع کرنے والی پہلی خاتون
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر//
سرینگر کے صنعت نگر علاقے سے تعلق رکھنے والی جمیلہ ہمایوں نامی خاتون اپنے ہاتھوں سے تیار کرنے والے لذیذ پکوانوں کے ذائقے سے نہ صرف اپنے گھر والوں کو لطف اندوز نہیں کر رہی ہے بلکہ انہوں نے اس ہنر کو ایک موثر اور پُر وقار روز گار کا وسیلہ بھی بنایا ہے ۔
اس ۴۲سالہ تعلیم یافتہ خاتون نے ٹفن سروس شروع کی ہے جس کا دائرہ ہر گزرتے دن کے ساتھ وسیع تر ہو رہا ہے ۔
خاتون نے اپنے اس سفر کے بارے میں یو این آئی کے ساتھ گفتگو میں کہا’’میں بچپن سے ہی کھانے پکانے کا بے حد شوق رکھتی تھی، ہمارے تمام احباب و اقارب میرے ہاتھوں کا کھانا کھانا بے حد پسند کرتے تھے اور میں بھی بڑے شوق سے ان کے لئے کھانا تیار کرتی تھی‘‘۔
جمیلہ کا کہنا ہے’’میں در اصل ہند وارہ سے تعلق رکھتی ہوں اور میری شادی صنعت نگر میں ہوئی ہے ، والد کے انتقال کی وجہ سے میں اپنی گریجویشن مکمل نہ کرسکی اور بی اے فائنل ائیر میں ہی پڑھائی چھوڑ دی‘‘۔
خاتون کے شوہر ہمایوں رشید سعودی عرب میں نوکری کرتے تھے اور ان کی گھر واپسی ہی در اصل جمیلہ کے ٹفن سروس شروع کرنے کا بنیادی محرک بن گیا۔
جمیلہ نے کہا’’میرے شوہر سعودی عرب میں نوکری کر رہے تھے ان کے والد کا کورونا کے دوران انتقال ہوگیا جس کی وجہ سے وہ واپس گھر آگئے لیکن بعد میں واپس نہیں جا سکے جس کے نتیجے میں وہ لگ بھگ بے روز گار ہوگئے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’میں چونکہ لذیذ کھانے تیار کرنے میں مہارت رکھتی تھی تو میں نے اکتوبر۲۰۲۳میں ٹفن سروس شروع کی جو کہ میرا اپنا آئیڈیا تھا حالانکہ اس کیلئے گھر والوں کا سپورٹ رہا ہے ‘‘۔
جمیلہ نے کہا’’میں اپنے کچن میں اپنے ہاتھوں سے کھانا تیار کرتی ہوں اور اس کو گاہکوں تک پہنچانے میں میرے شوہر میری مدد کرتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’میں روزانہ کم سے کم بیس ٹفن ڈیلیور کرتی ہوں، جن جگہوں پر میں یہ ٹفن ڈیلیور کرتی ہوں ان میں امر سنگھ کالج، ایس این داس گپتا کالج، اجالا ہسپتال وغیرہ شامل ہیں‘‘۔
خاتون کا کہنا تھا’’لوگ میرے ہاتھوں کے بنائے ہوئے کھانے کو بے حد پسند کرتے ہیں جس کی وجہ سے میرے کام کا دائرہ وسیع تر ہو رہا ہے‘‘۔
جمیلہ کہتی ہیں’’بعد ازاں میں نے ہریسہ سروس بھی شروع کی اس کا بھی کافی اچھا ریسپانس ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’میں اس کے علاوہ وزوان کے بھی مختلف پکوان تیار کرتی ہوں جن کو نہ صرف پسند کیا جا رہا ہے بلکہ لوگ ان کو مضر صحت بھی نہیں گر دانتے ہیں‘‘۔
خاتون کا کہنا ہے’’ٹفن سروس میں ابھی بھی اپنے ہی گھر کے کچن سے چلاتی ہوں اس کا کھانا خود اپنے ہاتھوں سے تیار کرہی ہوں تاہم اب ہم نے روال پورہ میں اسی سال’دی کھن چن‘کے نام سے ایک فوڈ آئوٹ لیٹ قائم کیا ہے جہاں چینی فوڈ کے علاوہ وزوان بھی دستیاب ہے ۔انہوں نے کہا’’میرا ٹفن نہ صرف معیاری ہے بلکہ سستا بھی ہے اور اس کے علاوہ ۶کلو میٹر کے اندر مفت ڈیلیوری بھی ہے ‘‘۔
جمیلہ کو گرچہ اس کام کو دوسرے علاقوں میں شروع کرنے کے بھی آفر آتے ہیں لیکن وہ فی الوقت اس کو اپنے ہی علاقے میں مزید مضبوط کرنا چاہتی ہیں۔ان کا کہنا ہے ’’ہندوارہ ‘جہاں کی میں اصل رہنے والی ہوں سے بھی مجھے آفر آیا تھا کہ میں وہاں ایک یونٹ قائم کروں لیکن میں پہلے اپنے ہی یہاں اس کو مزید مضبوط کروں گی‘‘۔
خاتون نے ماہ رمضان کے پیش نظر بھی ایک مخصوص شیڈول بنا رکھا ہے ۔انہوں نے کہا’’ماہ رمضان میں چونکہ گاہکوں کو لنچ ڈیلیور نہیں کرنا ہوگا میں نے اس دوران افطاری کیلئے شربت وغیرہ ڈیلیور کرنے کا شیڈول بنایا ہے ‘‘۔ان کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں بھی میں شربت، جوس، فروٹ وغیرہ بھی دستیاب رکھوں گی۔
جمیلہ کا کہنا ہے’’مجھے نمائشوں میں جانے کے آفر بھی ملتے ہیں میں نے ایک نمائش میں شرکت بھی کی ہے جس میں میرے ہاتھوں کے بنائے گئے کھانے کو بے حد پسند کیا گیا تھا‘‘۔
جمیلہ گھروں میں بیٹھی خواتین کے نام اپنے پیغام میں کہتی ہیں’’ہر کسی کے ہاتھوں میں کوئی نہ کوئی ہنر ضرور ہوتا ہے اس ہنر کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’آج کے دور کی خواتین گھروں میں محصور نہیں رہ سکتی ہیں ہم ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ میں آتشزدگی، شاپنگ کیمپلکس کو نقصان، غیر مقامی کاریگر جھلس کر فوت

Next Post

کولگام میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

کولگام میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.