جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آٹھ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

محکمہ موسمیات کی یو ٹی میں شدید برفباری ہونے کی پیش گوئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-18
in اہم ترین
A A
وادی میںشبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ

Snow

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

سرینگر//
جموںکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے ) نے برف وباراں کی پیش گوئی کے پیش نظر یونین ٹریٹری کے۸؍اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے ۔
ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے ہفتے کو بتایا کہ جموں وکشمیر کے بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، کپوارہ، ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ اور رام بن کے پہاڑی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران درمیانی درجے کے برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے ۔
حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفنای تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے ۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں۱۷فروری کی شام سے۲۱فروری کی دوپہر تک وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے ۔
محکمہ نے کہا کہ برف باری کے باعث پہاڑی علاقوں کی سڑکوں بشمول مغل روڈ، سنتھن ٹاپ، سادھنا اور زوجیلا پاس پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہوسکتی ہے ۔
حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سفر اختیار کرنے سے قبل ٹریفک حکام سے رابطہ کریں۔
اس دوران کشمیر کے علاقے میں رات کا درجہ حرارت صفر کی سطح سے اوپر جانے کے بیچ ممکنہ برفباری سے نمٹنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
سرینگر میں محکمہ موسمیات کے مرکز نے کہا کہ ہفتہ کی رات سے جموں و کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا طویل سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو۲۱ فروری کی دوپہر تک جاری رہے گا۔
اس سال، جموں و کشمیر میں۲۸جنوری سے۳فروری کے درمیان ہلکی سے درمیانی برفباری کے صرف دو ادوارکے ساتھ طویل خشک موسم دیکھا گیا۔
گزشتہ برفباری کے مقابلے میں اس بار گیلے موسم کی پیش گوئی شدید ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات سرینگر کے ڈائریکٹر مختار احمد نے کہا کہ۱۷فروری کی دوپہر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جس کے بعد موسم ی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے جس سے رات گئے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوگی۔
احمد نے کہا کہ ۱۸فروری کو کشمیر کے مختلف حصوں کے درمیانی اور بالائی علاقوں میں شمالی ، شمال مغربی ، وسطی اور جنوبی کشمیر کے الگ الگ اونچے علاقوں میں شدید برفباری کا امکان ہے۔
اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے ۔
محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے ۔ گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۳ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۳ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں ریل:۴۸ کلومیٹر لمبا بانہال،سنگلدان سیکشن کا افتتاح ۲۰ فروری سے ہوگا

Next Post

سرینگر، جموں اور سرینگر لہیہ قومی شاہراہ پر مٹی کے تودے گرآنے سے ٹریفک بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
وادی میں برفباری سے معمولات زندگی متاثر

سرینگر، جموں اور سرینگر لہیہ قومی شاہراہ پر مٹی کے تودے گرآنے سے ٹریفک بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.