ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

حکومت کا قرطاس ابیض اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش ہے :چدمبرم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-09
in مقامی خبریں
A A
گوا انتخابات کے نتائج مایوس کن:چدمبرم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر//
کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے مودی حکومت کے ذریعہ پارلیمنٹ میں لائے گئے قرطاس ابیض (وائٹ پیپر) کو سیاسی چال قرار دیتے ہوئے اسے سفید جھوٹ کا ’وائٹ پیپر‘قرار دیا۔
چدمبرم نے جمعہ کے روز یہاں اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کے قرطاس ابیض سے اس کی بدعنوان ذہنیت اجاگر ہوتی ہے ۔ یہ ایک سیاسی چال ہے جس کا مقصد پچھلی حکومت کے ذریعہ کیے گئے کاموں کو نقصان پہنچانا اور موجودہ حکومت کے نا مکمل وعدوں، بڑے پیمانے پر ناکامیوں اور غریبوں سے دھوکہ دہی کو چھپانا ہے ۔
کانگریسی لیڈر نے کہا’’یہ وائٹ پیپر جھوٹ کا ایک پلندہ ہے جس کا مقصد ۲۰۱۴کے بعد کے معاشی منظر نامے کا جائزہ لیے بغیر اس کی بدنامی کرنا ہے ۔ یہ وائٹ پیپر نہیں ہے بلکہ ایک کھیلواڑ ہے جس کا مقصد گذشتہ۱۰سالوں میں این ڈی اے حکومت کے گناہوں اور سیاہ کاریوں کو سفید کرنا ہے ‘‘۔
چدمبرم نے کہا کہ اس حکومت نے ہر سال۲کروڑ نوکریاں دینے‘بیرون ملک سے کالا دھن۱۰۰دنوں میں واپس لانے ، ہر شہری کے بینک اکاؤنٹ میں۱۵لاکھ روپے جمع کرنے ‘پیٹرول اور ڈیزل۳۵روپے فی لیٹر دینے کا وعدہ کیا تھا۔
کانگریسی لیڈر کا مزید کہنا تھا’’ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے‘۲۴۔۲۰۲۳تک۵ٹریلین ڈالر کی معیشت حاصل کرنے ‘۲۰۲۲تک ہر خاندان کو گھر فراہم کرنے اور۱۰۰اسمارٹ سٹی بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ حکومت ان سب وعدوں میں ناکام ثابت ہوئی ہے ‘‘۔
چدمبرم نے کہا کہ۲۰۰۴میں کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد کی حکومت کو ایسی معیشت وراثت میں ملی تھی جس کی گزشتہ چھ سالوں میں کارکردگی اوسط سے کم رہی تھی، پھر بھی اس دور کو’انڈیا شائننگ‘کہا جاتا تھا۔ مگر وہ نعرہ اس حکومت کا کچھ کام نہ آیا وار بی جے پی حکومت کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اوراب پھر سے وہی صورتحال ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اپنی پارٹی سبھی پانچ پارلیمانیحلقوں سے الیکشن لڑے گی :میر

Next Post

سرینگر میں چاقو سے حملہ، پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
دہلی میں آٹو ڈرائیور نے کشمیری طالبہ پر حملہ کرکے زخمی کیا

سرینگر میں چاقو سے حملہ، پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.