سرینگر//
وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر میں پولیس نے چاقو سے حملے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایک پولیس افسر نے ایک مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ چاقو کے حملے کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شفاعت احمد زخمی ہوا ہے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب سرینگر کے مندر باغ میں کچھ نامعلوم افراد نے تیز دھار ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے ان پر حملہ کیا۔
افسر نے بتایا کہ کارروائی کی گئی ہے اور جرم میں ملوث افراد کو جلد ہی گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران کشمیر میں چاقو سے حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ جمعرات کی شام بابر لائن کے قریب منیر احمد ڈار ولد غلام قادر ڈار ساکن بمہاما کپواڑہ کو تیز دھار آلے سے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔ اس کے بعد اسے جدید طبی علاج کے لئے جی ایم سی بارہمولہ لے جایا گیا۔