منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لوک سبھا میں لوکل باڈیز میں او بی سی کوٹہ بل منظور

’آزادی کے بعد پہلی بار جموں کشمیر کے دیگر پسماندہ طبقات کے شہریوں کے ساتھ انصاف کو یقینی بنایا جائے گا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-07
in اہم ترین
A A
۲۰۰۲ میں ایک بھی کشمیری پنڈت نے وادی نہیں چھوڑی:وزارت داخلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

نئی دہلی//
لوک سبھا نے جموں و کشمیر کے بلدیاتی اداروں میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کو ریزرویشن فراہم کرنے سے متعلق بل کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں پیش کیے جانے کے ایک دن بعد منگل کو منظوری دے دی۔
لوک سبھا سے جاری ایک بیان میں کہا گیا’’اس کے ساتھ ، آزادی کے۷۵سالوں کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر کے دیگر پسماندہ طبقات کے شہریوں کے ساتھ انصاف کو یقینی بنایا جائے گا‘‘۔
بل پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ‘ نتیانند رائے نے اپوزیشن کے اس مطالبے کا کوئی حوالہ نہیں دیا کہ حکومت جموں و کشمیر میں انتخابات کے انعقاد اور ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لئے ایک ٹائم فریم طے کرے۔
رائے نے کہا کہ یہ ایک ترقی پسند بل ہے اور اس کے ذریعے پنچایتوں، میونسپل کارپوریشنوں اور بلدیاتی اداروں میں دیگر پسماندہ طبقات کیلئے ریزرویشن فراہم کیا جاسکتا ہے ۔
اس بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس کے جسبیر سنگھ گل نے کہا کہ عام لوگوں سے متعلق محکموں کو چلانے کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں کو دی جانی چاہئے ۔ بلدیاتی اداروں کے نمائندے عام لوگوں سے مسلسل جڑے رہتے ہیں، وہ ان کے مسائل کو بہتر طریقے پر سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے وہ عوام کے مسائل کے حل میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جگل کشور شرما نے کہا کہ دیگر پسماندہ طبقات کے لوگ طویل عرصے سے اس بل کا انتظار کر رہے تھے ۔ اس بل کے ذریعے ان کے ساتھ انصاف کیا جا سکتا ہے ۔ اس سے اس طبقے کے لوگوں کے حوصلے بلند ہوں گے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، جو ریاست میں حکومت کر رہی تھیں، نے اس طبقے کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ برقرار رکھا تھا۔ اب مودی حکومت نے یہ بل لا کر واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بل وہ اس بل کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ اس بل کے ذریعے پنچایتوں، بلدیاتی اداروں اور میونسپل کارپوریشنوں میں دیگر پسماندہ طبقات کے لوگوں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔
نیشنل کانفرنس کے حسنین مسعودی نے کہا کہ اس بل پر بحث کے ساتھ ساتھ۵؍اگست۲۰۱۹کو آرٹیکل ۳۷۰؍اور۳۵؍اے کو ہٹانے کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی بات ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ وہاں کے مقامی نمائندے ایسے قانون پاس کر سکیں۔ ریاستی حکومت اپنی ریاست کے لوگوں کے مفادات سے جڑے مسائل اور پریشابیوں کو بہتر طریقے سے حل کر سکتی ہے ۔
ترنمول کانگریس کے سوگتا رائے نے چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس انتخاب میں جو کچھ بھی ہوا وہ شرمناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو ختم کر کے اسے مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ وہاں کئی برسوں سے الیکشن نہیں ہوئے ، یہ ناانصافی ہے ۔ انہوں نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے اور وہاں انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی سپریا سولے نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریزرویشن سے متعلق ایک مرکزی قانون لایا جانا چاہئے تاکہ مہاراشٹر اور دیگر ریاستوں میں ریزرویشن کو لے کر کسی قسم کی تحریک کی ضرورت نہ ہو۔
شیوسینا کے پرتاپ راؤ جادھو نے کہا کہ کانگریس غریبوں کے لیے بڑی بڑی باتیں کرتی رہی ہے لیکن اس کے لیڈروں، سابق وزرائے اعظم جواہر لال نہرو اور راجیو گاندھی نے دیگر پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن کی مخالفت کی تھی۔ پنڈت نہرو نے کاکا کالیلکر کمیشن برائے دیگر پسماندہ طبقات کی رپورٹ کو کوڑے دان میں پھینک دیا تھا۔ راجیو گاندھی نے منڈل کمیشن کی رپورٹ کی مخالفت کی تھی۔
جادھو نے کہا کہ مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اقتدار میں دیگر پسماندہ طبقات کی شراکت میں اضافہ ہوا ہے ۔ دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ اس حکومت نے قومی پسماندہ طبقات کمیشن کو آئینی درجہ دینے جیسا بڑا کام کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کا ملک کے باقی حصوں کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع‘ ہوائی رابطہ جاری

Next Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ایک روز بعد ٹریفک بحال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
اہم ترین

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

2026-09-15
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

2026-09-15
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

برکس اجلاس :’دہشت گردی پر اتفاقِ رائے قابلِ ذکر رہا‘

2026-09-15
’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا جموں و کشمیر کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا جائزہ

2026-09-15
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

۲۱ستمبر سے جموں و کشمیر اسمبلی کا۱۰روزہ خزاں اجلاس

2026-09-15
اہم ترین

لداخ میں۱۲۹ جونیئر اسکیل عہدوں  کے لیے بھرتی کے قواعد کا مسودہ منظور

2026-09-15
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

بجبہاڑہ :پولیس افسر کو گاڑی سے  ٹکر مارنے پر پولیس اہلکار گرفتار

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ایک روز بعد ٹریفک بحال

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ایک روز بعد ٹریفک بحال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.