جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ڈی جی پی سوائن کا منشیات اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی پر زور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-02
in تازہ تریں
A A
۳۳ برسوں کی درپردہ جنگ میں1600 پولیس اہلکار ہلاک ہو ئے:سوائن

RR Swain

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۲فروری

جموں و کشمیر کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس‘ آر آر سوائن نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت اور منصوبہ بند کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘

 روح اللہ کی علیحدگی کی وجہ نظریاتی ہم آہنگی کا فقدان:قرہ

سوائن نے یہاں ایک ماہانہ کرائم ریویو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا”(منشیات) کی تجارت انتہائی خطرناک ہے، کیونکہ یہ نہ صرف نوجوان نسل کو تباہ کرتی ہے بلکہ اسے دہشت گرد سرگرمیوں کی حمایت کے لئے فنڈز جمع کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے“۔

ڈی جی پی نے افسران کو ہدایت کی کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت اور منصوبہ بند کارروائی کی جائے۔

سوائن نے منشیات فروشوں کے ساتھ ساتھ منشیات صارفین کا ریکارڈ برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی تاکہ زیادہ جامع انداز میں کارروائی شروع کی جاسکے۔

سوائن نے افسران پر زور دیا کہ وہ بار بار خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی ’ماسٹر لسٹ‘ بنائیں اور منشیات کی نقل و حمل میں ملوث ڈرائیوروں اور گاڑیوں کی انڈیکسنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

پولیس سربراہ نے متاثرین، فروخت کنندگان اور ڈیلرز کی درجہ بندی پر زور دیا اور افسران پر زور دیا کہ وہ ماضی کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آگے بڑھیں اور پس منظر میں روابط قائم کریں۔

اجلاس کے دوران ترجمان نے کہا کہ جرائم کے مقدمات بالخصوص منشیات اور مویشیوں کی اسمگلنگ کی تحقیقات کو بہتر بنانے اور نمٹانے کے کئی اہم پہلوو¿ں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی پی نے کہا”کسی ضلع یا زون کی کرائم تصویر کو درج جرائم کے معاملوں کو نمٹانے کی شرح اور نمٹانے کے معیار کو اجاگر کرنا چاہئے، اور جرائم کو نمٹانے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے، ہمیں مجرموں کا ایک جامع، تازہ ترین اور درست ڈیٹا بیس تیار کرنا ہوگا“۔

سوائن نے کہا”ایک مضبوط کرائم کیس ڈیٹا بیس تحقیقات کے لئے ڈیٹا کو استعمال کرنے میں مدد کرے گا۔

ڈی جی پی نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ گائے کے اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کریں کیونکہ یہ کاروبار اکثر مجرموں اور غیر قانونی مواد کی نقل و حمل سمیت مختلف دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے منسلک ہوتا ہے۔

پولیس سربراہ نے کہا”ان گاڑیوں کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی شروع کی جانی چاہئے جن کی گاڑیاں تجارت کے لئے بار بار استعمال ہوتی ہیں“۔

افسروں کی حوصلہ افزائی کےلئے ایک اضافی ترغیب کے طور پر ، ڈی جی پی نے اعلان کیا کہ تحقیقات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو بہترین ضلع اور بہترین پولیس اسٹیشن کے طور پر انعام دیا جائے گا۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں برف و باراں کے بعد ریکارڈ توڑ سردیاں‘لارنو میں منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ درج

Next Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘
اہم ترین

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘

2026-11-04
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
اہم ترین

 روح اللہ کی علیحدگی کی وجہ نظریاتی ہم آہنگی کا فقدان:قرہ

2026-11-04
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

رام مادھو کے دورۂ جموںکشمیر پر نائب وزیر اعلیٰ کا بی جے پی پر طنز

2026-11-04
’آغا روح اللہ ہمارے لوگوں کی دعاؤں سے جلسہ کر رہے ہیں‘
اہم ترین

’آغا روح اللہ ہمارے لوگوں کی دعاؤں سے جلسہ کر رہے ہیں‘

2026-11-04
کشمیر میں سرخ پھول کی واپسی: مصنوعی رنگوں پر پابندی کے بعد موَل کی مانگ میں اضافہ
اہم ترین

کشمیر میں سرخ پھول کی واپسی: مصنوعی رنگوں پر پابندی کے بعد موَل کی مانگ میں اضافہ

2026-11-04
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

این سی کے روح اللہ کے پارلیمانی کردار پر سوالات

2026-11-04
اہم ترین

لداخ یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کی پانچ نشستوں پر کامیابی

2026-11-04
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعمیراتِ عامہ میں ۱۷ امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم کئے

2026-11-04
Next Post
سرینگر،جموں شاہراہ کی فوری بحالی کیلئے فوج کی خدمات حاصل

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.