پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں پولیس کی ‘انسداد منشیات سیل’ اسمگلروں کے خلاف ویسع پیمانے پر کریک ڈاﺅن شروع کرے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-31
in تازہ تریں
A A
منشیات کی لت میں پڑے نوجوانوں کویہ لت چھڑانے کیلئے جم سینٹروں میں لانے کی بھی ضرورت :حافظ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

جموں/۳۱جنوری
معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کےلئے جموں پولیس کی ایک’انسداد منشیات سیل‘عنقریب منشیات اسمگلروں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاﺅن شروع کرے گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس سیل کی تشکیل سے پولیس کی ٹیموں کے کام میں بہت فرق آئے گا جو ضلع میں منشیات کے خلاف بر سر جنگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات سیل ضلع کے ایس ایس پی کی راست قیادت میں کام کرے گی۔
ان کا کہنا تھا”یہ سیل منشیات اسمگلروں کے متعلق ڈاٹا جمع کرے گی اور پولیس اسٹیشنوں میں درج منشیات اسمگلنگ کے مقدمات کے پس منظر اور آگے کے روابط کی بھی تحقیقات کرے گی“۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع پولیس آفس (ڈی پی او) اس سیل کو اپ ڈیٹ کرتی رہی گی اور اس کے پاس ضلع میں سرگرم منشیات فروشوں کی تفصیلات میسر ہوں گی۔انہوں نے کہا”انسپکٹر رینک کا ایک افسر متعلقہ ایس ایچ او کی مدد سے سیل کے انچارج کے طور پر کام کرے گا“۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع جموں میں پولیس تھانوں کی تعداد باقی اضلاع سے زیادہ ہے اور ہر تھانے میں اوسطاً دو سے تین مقدمات درج ہو رہے ہیں جن کی سیل کی ٹیمیں معمول کے مطابق نگرانی کریں گی۔
ایس ایس پی جموں ونود کمار سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا”ضلع جموں میں منشیات اسمگلروں اور منشیات کے عادی افراد کی ایک مکمل فہرست رکھی جائے گی اور منشیات کے ہاٹ سپارٹ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی“۔انہوں نے کہا کہ ان سمگلروں جن کو گذشتہ پانچ برسوں کے دوران جیلوں سے رہا کیا گیا ہے ، کی بھی ایک فہرست تیار کی جا رہی ہے ۔
کمار نے کہا کہ سیل پولیس تھانوں کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرکے منشیات فروشی کے خلاف لڑے گی۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف مہم پہلے ہی جاری ہے اور اس سیول سوسائٹی ممبران کی مدد سے اس بدعت کے قلع قمع کو یقینی بنانے کے لئے ایک روڈ میپ بھی تیار ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام میں ایک اور بد نام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق:پولیس

Next Post

اوڑی سڑک حدثے میں۸ مسافر ہلاک‘۶دیگر زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
اوڑی سڑک حدثے میں۸ مسافر ہلاک‘۶دیگر زخمی

اوڑی سڑک حدثے میں۸ مسافر ہلاک‘۶دیگر زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.