پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر:سرینگر سمیت میدانی علاقوں میں بارشیں، سیاحتی مقامات پر تازہ برف باری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-31
in تازہ تریں
A A
وادی میںشبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ

Snow

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۳۱جنوری

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں اورسیاحتی مقامات پر تازہ برف باری ہوئی جس سے نہ صرف سیاح بلکہ لوگ خوش نظر آ رہے ہیں۔

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں 1.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 1.2 ملی میٹر، کپوارہ میں 8.0 ملی میٹر، پہلگام میں 2.6 سینٹی میٹر اور گلمرگ میں 25 سینٹی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے ۔

وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام ،دودھ پتھر یوغیرہ میں تازہ برف باری ہوئی ہے جس سے ان مقامات پر موجود سیاح لطف اٹھا رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ وادی میں یکم فروری تک ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے اور اس دوران کپوارہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، کولگام، شوپیاں اور اننت ناگ کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران جنوبی کشمیر کے کچھ علاقوں اور سری نگر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں دو سے چار انچ تک برف باری ہوسکتی ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 2 فروری کو موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 3 اور 4 فروری کو بالائی علاقوں میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد میں 10 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے ۔

دریں اثنا مطلع ابر آلود رہنے سے وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے ۔

گرمائی دار لحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوجیں دہشت گردوں کو’جیسو کو تیسا‘کی بنیاد پر جواب دے رہی ہیں: مرمو

Next Post

کولگام میں ایک اور بد نام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

کولگام میں ایک اور بد نام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.