پونچھ//
ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں ہفتہ کے روز بجلی کے جھٹکے لگنے سے ایک ۱۳سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔
عہدیداروں نے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ایک لڑکا حادثاتی طور پر بجلی کے رابطے میں آنے سے ہلاک ہوگیا۔ اسے فوری طور پر اس کے والدین نے علاج کے لئے ایس ڈی ایچ مینڈھر منتقل کیا۔ تاہم اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
جاں بحق لڑکے کی شناخت ۱۳سالہ سید شہباز علی ولد سجاد حسین شاہ ساکن چجلہ کیانی کے نام سے ہوئی ہے۔
بی ایم او میندھر ڈاکٹر اشفاق احمد نے بھی لڑکے کی موت کے بارے میں ایجنسی کو تصدیق کی۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔