جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

قیادت کی تبدیلی پاکستان ٹیم کو پیچھے لے گئی، ہربھجن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-26
in کھیل
A A
ہربھجن سنگھ کو عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا کیلئے نامزد کر دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ قیادت کی تبدیلی پاکستان ٹیم کو پیچھے لے گئی، فیصلہ درست وقت پر نہیں کیا گیا۔
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ کپتان کی تبدیلی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی کا ردعمل تھا، پاکستان اور بھارت میں کرکٹ بہت بڑا کھیل ہے، ان ممالک کیلیے میگا ایونٹ میں آپ اچھا نہ کھیلیں تو کیریئر ختم ہو جاتے ہیں۔
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ قیادت کی تبدیلی کا فیصلہ درست وقت پر نہیں کیا گیا، کوئی ایک فیصلہ کبھی کبھار آپ کو بہت پیچھے لے جاتا ہے شاید یہ پاکستان کرکٹ کیلیے بھی ایسا ثابت ہوا، اس سے ٹیم آگے نہیں بلکہ پیچھے ہی چلی گئی ہے۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن ٹیم کا اعتماد ڈگمگا سا گیا ہے، اسے واپس لانے کیلیے کچھ مشکل میچز کھیلنا اور جیتنے پڑیں گے، بعض ہارے ہوئے میچز میں فتح ملی تو کھویا اعتماد واپس آ جائے گا، کھلاڑیوں کو بھی حالیہ کارکردگی سے بہتر کھیل پیش کرنا چاہیے۔ وہ جس انداز کی کرکٹ کھیل رہے ہیں حقیقت میں اس سے خاصے بہتر پلیئرز ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بابر اعظم اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ان کے ساتھ پاکستانی ٹیم میں کئی دیگر باصلاحیت کرکٹرز بھی موجود ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں ہی ممالک میں ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی ایک پلیئر کی ہی بہت زیادہ تعریفیں شروع کر دیتے ہیں، اس سے دیگر نظر انداز ہو جاتے ہیں۔
سابق بھارتی اسپنر نے کہا کہ ہم ویرات کوہلی اور آپ بابر کی اتنی بات کرتے ہیں لیکن ٹیمیں کسی ایک کھلاڑی کی وجہ سے نہیں جیتتی ہیں، یہ ٹیم ورک ہوتا ہے، دیگر کھلاڑی بھی اچھے ہوں تو فتح ملتی ہے، بے شک بابر بہت اچھے کوالٹی کرکٹر ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ دوبارہ سے تسلسل سے رنز بنانا شروع کریں گے، اسی کے ساتھ دیگر پاکستانی کرکٹرز بھی باصلاحیت ہیں، ان سب کو ٹیم کی تشکیل اور اسے فتح دلانے کیلیے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بھارت کے پاس بہت اچھے اسپنرز ہیں اور وہاں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی، فنگز اسپنرز ایشون یا جڈیجا کی بات کریں تو دونوں بہت اچھے ہیں، لیگ اسپنرز میں چاہل موجود جبکہ دیگر لڑکے بھی سامنے آ رہے ہیں، میں نہیں جانتا کہ پاکستان میں کمی کی وجہ کیا بنی، وہاں ڈومیسٹک کرکٹ کس انداز کی ہے، پچز کیسی ہیں، ظاہر سی بات ہے ٹی20 کرکٹ زیادہ ہونے سے اسپنرز کی قلت کا سامنا تو کرنا ہی تھا کیونکہ کوئی بھی اسپنرز کی طرح بولنگ کرتا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اسپنرز کو دوبارہ سے سکھانا ہوگا کہ اس فارمیٹ میں بھی بچنے نہیں بلکہ وکٹ لینے کیلیے بولنگ کرو تو زیادہ رنز دینے سے محفوظ رہو گے، اسپن میں تھوڑی کمی تو ہوئی لیکن بھارت اب بھی بہت اسپنرز تیار کر رہا ہے۔
وسیم اکرم اور شعیب اختر کے ساتھ یو اے ای میں کمنٹری کے تجربے پر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ وسیم بھائی جیسے انسان ساتھ ہوں تو آپ صرف ہنستے ہی رہتے ہیں ،ان کے پاس ڈھیروں دلچسپ قصے موجود ہیں جو سنا کر ہنساتے ہیں، وہ مجھ سے بہت سینیئر ہیں، جب میں کرکٹ میں آیا تب بھی وہ کھیل رہے تھے، یو اے ای میں ایک بار پھر وسیم اکرم اور شعیب سے ملاقاتیں اور ساتھ کمنٹری کرنا اچھا تجربہ ہے، شعیب اختر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا سلسلہ پہلے میدان میں چلتا تھا اب میدان کے باہر کمنٹری باکس میں نوک جھونک جاری رہتی ہے۔
ایمبیسیڈر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ آئی ایل ٹی 20 پہلے سے بہتر لگ رہی ہے، گذشتہ برس ابتدائی سیزن میں زیادہ شائقین میدانوں میں نہیں آئے تھے لیکن اس سال پہلے ہی میچ میں بہت زیادہ کراؤڈ موجود تھا، کرکٹ کا معیار تو گذشتہ برس بھی زبردست رہا تھا اس بار بھی ایسا ہی ہوگا، سب سے بڑی تبدیلی میدان میں شائقین کی آمد ہے، جب تک کراؤڈ نہ آئے کوئی بھی کھیل کامیاب نہیں ہوتا، آئی ایل ٹی 20 میں اب شائقین نظر آرہے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ لیگ بہت بہتر ہوگئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی ریٹائرڈ کرکٹرز روبن اتھاپا اور یوسف پٹھان آئی ایل ٹی 20 میں حصہ لے چکے، اس بار شاہین آفریدی سمیت پاکستان اور بھارت کے مزید کھلاڑی آئیں گے تو کراؤڈ انھیں کھیلتے دیکھنے کیلیے ضرور پہنچے گا، یہ ایک اچھی علامت ہے، میں امید کرتا ہوں کہ اچھے کرکٹرز اس لیگ میں آتے رہیں گے اور یہ مزید بہتر ہوتی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان، پیٹ کمنز کرکٹر آف دی ایئر قرار

Next Post

یوم جمہوریہ پر 1132 سیکورٹی اہلکاروں کو بہادری اور خدمات کے تمغوں سے نوازا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
’۱۹۹۰ء کے اوائل میں ۶۸ہزار پندٹ خاندان وادی چھوڑنے پر مجبور ہو ئے ‘

یوم جمہوریہ پر 1132 سیکورٹی اہلکاروں کو بہادری اور خدمات کے تمغوں سے نوازا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.