پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان، پیٹ کمنز کرکٹر آف دی ایئر قرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-26
in کھیل
A A
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2023 کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا۔
آسٹریلیا کو عالمی چیمپیئن بنوانے والے کپتان پیٹ کمنز کو مینز کرکٹر آف دی ایئر قرار دیتے ہوئے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا ہے جبکہ انکے ساتھی آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے۔
عثمان خواجہ کو اس ایوارڈ کے لیے اپنی ہی ٹیم کے ساتھی ٹریوس ہیڈ، بھارتی اسپنر روی چندرن اشون اور انگلینڈ کے جو روٹ سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ واحد بلے باز ہیں جنہوں نے سال 2023 کے دوران 13 ٹیسٹ میچز میں 1210 رنز کے ساتھ چار ہندسوں کا سنگ میل عبور کیا۔
خواتین کی کیٹیگری میں انگلینڈ کی آل راؤنڈر نیٹ سکیور برنٹ نے لگاتار دوسرے سال آئی سی سی ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کا ریچل ہیہو فلنٹ ایوارڈ جیت لیا۔
آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کیلئے سری لنکا کی اسٹار چماری اتھاپاتھو کو نامزد کیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا کو آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں آسٹریلیا کی فوبی لیچ فیلڈ کو سال 2023 کی ابھرتی ہوئی کرکٹر قرار دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شعیب ملک کا بنگلادیش پریمیئر لیگ میں سفر اختتام پذیر

Next Post

قیادت کی تبدیلی پاکستان ٹیم کو پیچھے لے گئی، ہربھجن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post
ہربھجن سنگھ کو عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا کیلئے نامزد کر دیا

قیادت کی تبدیلی پاکستان ٹیم کو پیچھے لے گئی، ہربھجن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.