بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

چاڈورہ میں اقلیتی فرقے کے سرکاری ملازم کو دفتر میں گھس کر ہلاک کیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-13
in اہم ترین
A A
چاڈورہ میں اقلیتی فرقے کے سرکاری ملازم کو دفتر میں گھس کر ہلاک کیا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر///
جموںکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں مشتبہ جنگجووں نے تحصیل آفس میں تعینات ایک ملازم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اُس کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر کوتحصیل آفس چاڈورہ میں تعینات ملازم‘ راہل بٹ پر مشتبہ جنگجووں نے نزدیک سے گولیاں چلائیں جس وجہ سے وہ خون میں لت پت ہو کر نیچے گرپڑا۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی ملازم کو سب ضلع ہسپتال چاڈورہ پہنچایا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُس سے صدر ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا۔
صدر ہسپتال کے سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر کنول جیت سنگھ نے یو این اردو کو بتایا کہ سہ پہر کے بعد راہل بٹ نامی ایک شہری کو انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چہ ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں نے اُس کو بچانے کی انتھک کوشش کی تاہم جسم سے کافی خون بہنے اور نازک حصے میں گولیاں لگنے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔
بتادیں کہ بلاک میڈیکل آفیسرچاڈورہ ڈاکٹر دلیر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ راہل بٹ نامی ملازم کے کے جسم کے مختلف حصوں کو چار گولیاں لگی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی شہری کے پیٹھ میں دو، دائیں بازو میں ایک اور کان میں بھی ایک لگی ہیں۔
واقعہ کے متعلق پولیس ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ دو پستول بردار ملی ٹینٹ جمعرات کی سہ پہر کو چاڈورہ تحصیل آفس میں گھس آئے اور وہاں پر تعینات کشمیری پنڈت ملازم راہول بھٹ پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔
ترجمان نے بتایا کہ حملے میں راہول کو شدید چوٹیں آئیں جس وجہ وہ بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
دریں اثنا فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف نے چاڈورہ اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے ۔
اس دوران وادی میں پچھلے ڈیڑھ ماہ کے دوران جنگجوؤںکے حملے میں دو کشمیری پنڈت ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے ۔
اعداد وشمار کے مطابق۴؍اپریل کو جنوبی ضلع کولگام میںجنگجوؤں نے کشمیری پنڈت بال کرشن بٹ پر فائرنگ کی جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
اپریل ۱۳کو کاکرن کولگام میں ملی ٹینٹوں نے کشمیری راجپوٹ ستیش کمار سنگھ پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ ۱۲مئی کو تحصیل آفس چاڈورہ میں تعینات کشمیری پنڈت ملازم راہول پر جنگجووں نے فائرنگ کی جس وجہ سے اُس کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق چاڈورہ میں کشمیری پنڈت ملازم کی ہلاکت کے بعد ضلع بھر میں سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والے کنبوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی خاطر بھی زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ ضلع بھر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے جبکہ مشکوک افراد پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرکاری ملازم کی ہلاکت پر غم و غصہ

Next Post

پلوامہ :زخمی پولیس اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

پلوامہ :زخمی پولیس اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.