سرینگر/۱۳ مئی
جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جمعہ کو دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے ایک پولیس اہلکار کی اسپتال میں موت ہو گئی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کانسٹیبل ریاض احمد ٹھوکر پر دہشت گردوں نے آج صبح گڈرو علاقے میں ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ تھوکر اس حملے میں زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں سرینگر میں آرمی کے ۹۲ بیس اسپتال ریفر کیا گیا‘تاہم، وہ اس سہولت میں دم توڑ گیا۔
کشمیر زون پولیس نے اس سلسلے میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’زخمی کانسٹبل ریاض احمد ٹھوکر زخموں کی تاب نہ لا کر جام شہادت نوش کر گیا ہم شہید اہلکار کو شاندار خراج پیش کرتے ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے اہلخانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘‘۔
دریں اثنا واقعے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔