بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر :۲منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-24
in تازہ تریں
A A
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھاجپا کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ‘

₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا

سرینگر/۲۴جنوری
منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پرجنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران وادی کشمیر کے بڈگام اور بارہمولہ اضلاع میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے ناربل علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آود مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان مین تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پوسٹ ناربل کی ایک پارٹی نے سندر آباد ناربل میں معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ اس شخص نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم تعاقب کرکے اس کو دھر لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 940 گرام نیم پیسا ہوا چرس اور سپاسمو پروگزیون پلس کی 80 گولیاں بر آمد کی گئیں۔
بیان میں منشیات فروش کی شناخت جہانگیر احمد شیخ ولد عبدالرشید شیخ ساکن سوزیٹھ گوری پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف پولیس اسٹیشن ماگام میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی گئی۔
اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آوقر مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن اوڑی کی ایک پارٹی نے دھنی سیداں اوڑی میں ایک ناکہ کے دوران ایک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 9.46 گرام بھنگ پاﺅڈر جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔
بیان میں منشیات فروش کی شناخت نور حسین شاہ ولد محبوب شاہ ساکن چھولان کلسان اوڑی کے بطور کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مزکورہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن اوڑی میں حراست میں رکھا گیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس منشیات فروش کے خلاف پولیس اسٹیشن اوڑی میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے سال 2023 کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 264 مقدمے درج کرکے 464 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوشل میڈیا پر نامناسب پوسٹ:نابالغ کے خلاف مقدمہ درج: پولیس

Next Post

ڈاکٹر فاروق اور عمر عبدللہ عمرہ کےلئے سعودی عرب روانہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

’بھاجپا کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ‘

2026-09-16
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا
اہم ترین

₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا

2026-09-16
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’مختصر‘ اسمبلی اجلاس پر بی جے پی کی این سی حکومت پر تنقید

2026-09-16
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

’لداخ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے‘

2026-09-16
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

مسعود اظہر پر انعام:محض ڈرامہ اور جعلی اعلان:بھارت

2026-09-16
مشتبہ نقل و حرکت:بالاکوٹ سیکٹر میں فوجی آپریشن کا آغاز
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کمانڈر کا پونچھ میں سکیورٹی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی  کارروائیوں کا جائزہ

2026-09-16
انہدامی مہم:’غریبوں کے ساتھ نہیں چھیڑا جائیگا‘
اہم ترین

چار مستفید افراد کیخلاف مبینہ غیر  قانونی کھڈ اراضی منتقلی پر مقدمہ درج

2026-09-16
پاکستان کو بلااشتعال فائرنگ کا انتباہ
اہم ترین

کولگام میں اقلیتوں کی سلامتی اور  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-09-16
Next Post
ڈاکٹر فاروق اور عمر عبدللہ عمرہ کےلئے سعودی عرب روانہ

ڈاکٹر فاروق اور عمر عبدللہ عمرہ کےلئے سعودی عرب روانہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.