منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

رام مندر اور بی جے پی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-01-23
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

کچھ لوگوں کو اعتراض ہے… اس بات پر اعتراض ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے ایک خالص مذہبی تقریب کو سو نہیں بلکہ ایک سو ایک فیصد سیاسی تقریب میں بدل دیا ہے …اسی لئے کانگریس اور اس کی کچھ حامی جماعتوں نے پیر کو ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کی… اس تقریب سے دور رہیں… کانگریس کے یوراج ‘راہل گاندھی نے تو سیدھا اور… اور بغیر کسی لگی لپٹی کے افتتاحی تقریب کو بی جے پی اور مودی جی کا ’شو‘ قرار دیا … یعنی اس تقریب سے دور رہنے کی وجہ یہ قرار دی کہ یہ تقریب مذہبی ہو کر بھی مذہبی نہیں کیونکہ بی جے پی اور مودی جی اس نے اس کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا …اول تو ہمیں اس بات پر یقین نہیں ہے… دوم اگر کانگریس اوراس کے یوراج کا الزام صحیح ہو بھی تو بھی ہم یہیں کہیں گے کہ رام مندر کی تقریب کو اگر بی جے پی اور مودی جی نے سیاسی رنگ دیا تو… تو اس میں برا ہی کیا ہے… اس میں حرج ہی کیا ہے… ایسا کرکے بی جے پی نے بھگوان رام پر کوئی احسان نہیں کیا… بالکل بھی نہیں کیا الٹا یہ رام مندر کا احسان ہے… بی جے پی پر احسان ہے اور اس لئے ہے کہ…کہ… کہ یہ رام مندر کی تحریک تھی… جس نے بی جے پی کو فرش سے عرش پر پہنچا دیا… فرش سے عرش پر بٹھا دیا کہ… کہ کہاں ۱۹۸۲ میں لوک سبھا میں اس کی دو نشستیں اور کہاں آج یہ پچھلے دس برسوں سے ملک پر راج کررہی ہے اور… اور آئندہ مزید کتنے برسوں یا دہائیوں تک بی جے پی راج کرے گی کوئی نہیں جانتا … لیکن … لیکن ہر ایک یہ بات جانتا ہے کہ … کہ بی جے پی ہی ملک پر راج کرے گی… کیا یہ سچ نہیں ہے کہ رام مندر کی تحریک کے ایک حصے کے طور پر ایل کے ایڈوانی نے رتھ یاترا نکالی … اور اس یاترا کے فیض سے بی جے پی کچھ اس قدر فیضیاب ہو ئی کہ وہ دن اور آج کا دن اس جماعت نے پھر کبھی پیچھے مڑ کے نہیں دیکھا … بالکل بھی نہیں دیکھا ۔ رام مندر تحریک نام کا جو پودا بی جے پی نے بویا تھا آج وہ ایک تناور درخت کے طور پر موجود ہے اور… اور اگر کسی جماعت کو اس پیڑ ‘ اس درخت کی چھاؤں کے نیچے بیٹھنے اور اس کے میٹھے پھل کھانے کا حق ہے تو… تو وہ بی جے پی ہے… مودی جی ہیں اور… اور اگر بی جے پی ایسا ہی کررہی ہے… اگر مودی جی ایسا ہی کررہے ہیں تو… تو کسی کو اعتراض نہیں ہو ناچاہئے… کانگریس کو تو بالکل بھی نہیں ہوناچاہئے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوم جمہوریہ کی تیاریوں کا جائزہ۔۔۔۔کسی ناخوشگوار واقعہ کو ناکام بنانے کیلئے سکیورٹی مضبوط کی جائے:سوائن

Next Post

ہوائی جہاز اور ادویات کمپنیوںکی لوٹ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

ہوائی جہاز اور ادویات کمپنیوںکی لوٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.